خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 767 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 767

خطبات طاہر جلد۵ 767 خطبہ جمعہ ۲۱ نومبر ۱۹۸۶ء جماعت احمد یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا جہاد کرے جو خیر امت کی بنیادی شرط ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲۱ نومبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَلَوْا مَنَ أَهْلُ الْكِتُبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَاَكْثَرُ هُمُ الْفَسِقُوْنَ لَنْ يَضُرُّ وكُمْ إِلَّا أَذًى وَإِنْ تُقَاتِلُوكُمْ يُوَتُوكُمُ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ اور پھر فرمایا: ( آل عمران : ۱۱۱ ۱۱۲) دنیا میں اس وقت جتنے بھی مذاہب پائے جاتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ پر ایمان قدر مشترک ہے ان سب کے درمیان ایک دعاوی کی جنگ ہو رہی ہے۔استدلال کی جنگ تو ایک الگ چیز ہے ایک دعاوی کی جنگ بھی ہوا کرتی ہے جس میں ہر فریق یہ آواز بلند کرتا ہے کہ میں بہتر ہوں، میں بہتر ہوں ، میں بہتر ہوں اور بعض دفعہ یہ آواز میں اتنی بلند ہو جاتی ہیں اور ایک ایسا ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے کہ مذہب کے اکھاڑے میں کہ دلائل کی آواز اگر ہو بھی تو وہ ان بلند آوازوں میں دب جاتی ہے اور