خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 720
خطبات طاہر جلد۵ نام خاص طور پر قابل ذکر ہے۔720 خطبه جمعه ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۶ء آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ سال سے میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ وہ بزرگ جنہوں نے دفتر اول کی بنیاد ڈالی تھی یعنی تحریک جدید کے پہلے سال میں جو تحریک جدید میں شامل ہوئے تھے ان کی قربانیوں کا ہی یہ پھل ہے کہ آج ساری دنیا میں جماعت احمدیہ کی اتنی غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے۔اور سو سے زائد ممالک میں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی ہے۔اس لئے ان کے کھاتوں کو تو ہمیں بہر حال زندہ رکھنا چاہئے اور ان کی یاد کو دعاؤں کی خاطر قیامت تک آگے بڑھاتے جانا چاہئے۔ہر نسل ان کو یاد رکھے اور آنے والی نسلیں ان کے لئے دعائیں کرتی رہیں اور ان پر سلام بھیجتی رہیں کہ ان کی ابتدائی قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا میں اسلام کے غلبہ کی داغ بیل ڈالی۔چنانچہ اس دفعہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال میں بفضلہ تعالیٰ 1150 کھاتے بحال ہو چکے ہیں اور گزشتہ سال کے دوران 337 کھاتے بحال ہوئے۔مشکل یہ ہے کہ بہت سے بزرگ ایسے ہیں جنہیں فوت ہوئے 30-40 سال بھی ہو چکے ہیں اور ان کی اولادوں کا پتہ نہیں لگ رہا کہ وہ کہاں چلی گئیں ، کس ملک میں جا کر سیٹل ہو گئیں اور جب پتہ ہی نہیں ہے تو کس کو لکھیں کہ وہ اپنے بزرگ باپ دادا کے کھاتوں کو زندہ کریں اسلئے میں نے ان سے یہ کہا تھا کہ آپ ان اسماء کی فہرست شائع کریں، کتاب شائع کریں اور کثرت سے جماعتوں میں بھجوائیں اور آگے امراء تمام جماعت کے احباب کو یہ تاکید کریں کہ وہ نام پڑھیں اپنے پرانے آباؤ اجداد کے نام تلاش کرنے کی خاطر سارے نام پڑھیں اور خصوصاً اگر انکو یاد ہو کہ وہ پرانے کس علاقے سے تعلق رکھتے تھے تو اس علاقے کی جماعت کے کوائف کو خاص طور پر ملحوظ رکھیں اس طرح نظر ڈالنے سے ہوسکتا ہے کہ ان کو یاد آ جائے کہ ہمارے دادا فلاں تھے یا پڑدادا فلاں تھے، انہوں نے تحریک میں حصہ لیا تھا اور ان کی اس نیکی کو زندہ رکھنے کی خاطر اور ان کے احسانات کا بدلہ اتارنے کی خاطر ان کے نام کے کھاتوں کو زندہ کیا جائے۔اس سلسلہ میں بیرون پاکستان میں چونکہ انتشار ہے جماعت کا بہت زیادہ انتشار غیر منظم ہونے کے معنوں میں نہیں بلکہ بہت زیادہ پھیلاؤ ہے۔اس لئے وہاں پوری توجہ سے اس کام کا تنتبع نہیں کیا گیا اور ایک قابل فکر بات یہ ہے کہ ان ممالک میں جب میں نے نوجوان نسلوں سے پوچھا ہے کہ تمہارے دادا کون تھے یا تم کس ملک کے رہنے والے ہو تو اکثر جواب میں Blank چہرہ نظر