خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 705 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 705

خطبات طاہر جلد ۵ 705 خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۶ء آواز پر لی طرف نہیں جاتی ، جاتی ہے تو ان کانوں میں پڑتی ہے جو اسے ان سنی کر دیتے ہیں اور کسی قیمت پر بھی اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔پس دونوں طرف سے ایک ہی حال ہے۔کامل طور پر آج ایک انسان دوسرے انسان کا اعتماد کھو چکا ہے اور اسی وجہ سے عالمی بدامنی بڑی شدت کے ساتھ Potentially بڑھ رہی ہے Potentially کا مطلب ہے اندر نی صلاحیت کے لحاظ سے بڑھ رہی ہے۔یعنی اگر چہ ابھی بظاہر جنگ شروع نہیں ہوئی لیکن جب ہم کہتے ہیں Potential Danger ہے تو مراد یہ ہے کہ حالات جس طرف حرکت کر رہے ہیں کہ دن بدن عالمی جنگ کے خطرات بڑھتے چلے جارہے ہیں۔پس یہ تو یقینا قطعی بات ہے کہ قرآن کریم نے یہ جو فرمایا تھا: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الإِسْلَامُ * قت وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ ۚ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ آخرت کا دور ہم نے دیکھ لیا ہے ہم اس دور تک پہنچ چکے ہیں۔پس اگر اسلام کی یہ باتیں آج اس دنیا میں پوری ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں تو اس آیت کے مضمون کا جو اخروی دنیا سے تعلق ہے وہ بھی یقیناً اسی طرح سچا ثابت ہوگا۔یہ ہے قرآن کریم کا اسلوب۔یہاں تک تو یہ درست ہے لیکن ذرا آگے قدم بڑھائیں اور اسلام کی طرف جب ہم نے بیرونی دنیا کا جائزہ لیا اور وہاں اس آیت کے مضمون کو پورا ہوتے دیکھا تو آئیے اب ہم عالم اسلام پر بھی نظر ڈالیں کہ کیا عالم اسلام کو امن نصیب ہے۔کیا عالم اسلام اس آیت کے مضمون کا پورا پورا عملی نقشہ کھینچ رہا ہے۔کیا عالم اسلام میں ہمیں خدا تعالیٰ کے حضور کامل اطاعت کا رنگ دکھائی دے رہا ہے۔کیا وہاں Submission پائی جاتی ہے یعنی خدا تعالیٰ کے حضور اپنے سر کو جھکا دینا اور مرضی مولیٰ کے تابع ہو جانا۔کیا عالم اسلام میں اندرونی امن دکھائی دے رہا ہے۔کیا ہر سینہ وہاں مطمئن ہے اور سکینت پانے والا ہے۔کیا خاندانی عائلی تعلقات میں اسلام کی دنیا امن کو پیش کر رہی ہے یا نہیں کر رہی۔کیا شہری تعلقات میں ایک انسان کے دوسرے انسان کے تعلقات میں ہم امن کی وہ تصویر دیکھ رہے ہیں جس کے متعلق قرآن کریم نے پیشگوئی کی تھی کہ غیر اسلام میں تمہیں دکھائی نہیں دے گی اور اسلام میں