خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 672 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 672

خطبات طاہر جلد۵ 672 خطبه جمعه ارا کتوبر ۱۹۸۶ء ان کو ہرگز نہیں کہنا اور کوئی وقت نہیں بتانا۔میں نے ان کا شکریہ ادا کیا میں نے کہا جزاک الــلــه بہت بہت شکریہ بس بات ختم ہو گئی۔واپسی پر ہم نے ایک عجیب وغریب اعلان سناجور یڈیو کے ذریعہ سب جہازوں کو Message اس کپتان کی طرف سے جا رہا تھا اور Message تھا کہ غالباً فلاں وقت سے لے کر فلاں وقت تک جماعت احمدیہ کے سربراہ وکٹوریہ سے وینکورواپس جارہے ہوں گے۔جس جہاز کے کپتان کو یہ سعادت ملے کہ ان کے ساتھ وہ سفر کریں میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کو V۔I۔P Treatment دیں اور ان کے ساتھ ہر قسم کا حسن سلوک کریں اور اس کے ساتھ ہی کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ وہ کپتان صاحب تشریف لے لائے اور انہوں نے کہا کہ آپ آ جائیں اوپر کا کمرہ آپ کے لئے حاضر ہے اور جو جہاز کی طرف سے ہمارے سارے عملہ کی خاطر مدارت ہو سکتی تھی وہ انہوں نے کی۔اسی عرصہ میں وہ پہلا جہاز بھی پاس سے گزرا اور نیوی کے طریق کے مطابق جو Salute دینے کا جو طریقہ ہے وہ بھی اختیار کیا۔اب کوئی حکومت کا نمائندہ نہیں ہوں، کوئی حکومت کی طرف سے ان کو ہدایت نہیں تھی۔یہ ساری باتیں ظاہر کر رہی ہیں کہ اس قوم کے مزاج میں ایک سعادت ہے۔خود بے مذہب سے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے دل میں مذہب کے لئے احترام پایا جاتا ہے ، انسانی قدریں بھی پائی جاتی ہیں۔اس لئے جماعت احمدیہ کو خصوصیت کے ساتھ کینیڈین قوم کا شکر یہ دعا کے ذریعہ ادا کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کو دنیاوی لحاظ سے بھی ہر قسم کے فتنوں اور خطروں سے بچائے اور روحانی لحاظ سے بھی تیزی کے ساتھ اسلام کی گود میں آ کر خدا تعالیٰ کی رحمت کے سایہ تلے آنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: ایک افسوسناک خبر یہ ہے کہ مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی جو واقف زندگی ہیں اور سوئٹزر لینڈ کے مبلغ ہیں ان کے والد صاحب پرسوں رات انتقال فرما گئے۔بہت مخلص فدائی دوست تھے اور سلسلہ کے احکامات کے لئے پابہ رکاب رہنے والے۔خلافت کی طرف سے کوئی تحریک ہو، کوئی آواز کان میں پڑے تو بلا تاخیر ردعمل دکھاتے تھے۔قادیان کے لئے آواز پہنچی تو اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر فوراوہاں چلے گئے۔واپس آئے تو پتہ لگا کہ کشمیر کے لئے جانا ہے تو وہاں چل پڑے۔ہمیشہ اخلاص کا مرقع اور اطاعت شعار، صرف اطاعت شعار نہیں بلکہ ولولہ کے ساتھ ، شوق کے ساتھ آگے