خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 57

خطبات طاہر جلد۵ 57 خطبہ جمعہ ۷ ارجنوری ۱۹۸۶ء اللہ تعالیٰ کی صفت المقتدر اور اقتداری نشانات کا بیان (خطبہ جمعہ فرموده ۷ ارجنوری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ أَنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُوْنَ وَكَذَبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيلٍ لِكُلِّ نَبَإِ مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ) (الانعام: ۶۶-۶۸) یہ آیات ۶۶ تا ۶۸ جو سورہ انعام سے اخذ کی گئی ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ تو ان سے کہہ دے کہ وہ یعنی اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے بھی عذاب نازل فرمائے اور تمہارے نیچے سے بھی عذاب نازل فرمائے۔یا ایک اور صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ تمہیں آپس میں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے اور تمہارے اندر مناقشت پیدا کر دے اور پھر ایک کا عذاب دوسرے کو پہنچائے۔پھر فرماتا ہے دیکھ ہم دلیلوں کو کس طرح بار بار بیان فرماتے ہیں اُنظُرُ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ کس طرح پھیر پھیر کے مختلف زاویوں سے تمہیں صورت حال دکھاتے ہیں۔لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ۔اس