خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 55
خطبات طاہر جلد۵ 55 خطبہ جمعہ ۱۰؍ جنوری ۱۹۸۶ء قدرت ثانیہ کے ساتھ تعلق جوڑے رکھیں۔میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں اور خدا کی قسم کھا کر آپ سے کہتا ہوں کہ خدا کی قدرت کبھی بھی آپ سے اپنا پیوند نہیں توڑے گی، ہر گز نہیں توڑے گی اور ہر گز نہیں توڑے گی یہاں تک کہ اسلام کو کامل غلبہ نہ نصیب ہو جائے۔