خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 51
خطبات طاہر جلد۵ ٹھٹھہ کر سکے پس یہی ہمارے لئے کافی ہے۔امین 51 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : خطبہ جمعہ ۱۰ جنوری ۱۹۸۶ء کہ جس گھڑی تیری مدد کی جائے گی اُس گھڑی کا تجھے علم نہیں ، اور اُس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا کہ کاش میں اس خدا کے بھیجے ہوئے سے مخالفت نہ کرتا اور اُس کے ساتھ رہتا اور کہتے ہیں کہ یہ جماعت متفرق ہو جائے گی اور بات بگڑ جائے گی حالانکہ ان کو غیب کا علم نہیں دیا گیا ہماری طرف سے ایک برہان ہے اور خدا قادر تھا کہ ضرورت کے وقت میں اپنی برہان ظاہر کرتا “ (روحانی خزائن جلد ۱۷، اربعین ۳ صفحه ۴۲۳) پھر خدائے قادر سے دعا کرتے ہوئے عرض کرتے ہیں: ”اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر وقد وس حی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی مدد کرتا ہے تیرا نام ابدالا با دمبارک ہے۔تیری قدرت کے کام کبھی رک نہیں سکے۔تیرا قومی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے تو نے ہی اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ اٹھ میں نے تجھے اس زمانہ میں اسلام کی حجت پوری کرنے کے لیے اور اسلامی سچائیوں کو دنیا میں پھیلانے کے لئے اور ایمان کو زندہ اور قومی کرنے کے لئے چنا۔۔۔اے میرے قادر خدا تو جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا اور مجھے مفتری سمجھا اور میرا نام کافر اور کذاب اور دجال رکھا گیا۔مجھے گالیاں دی گئیں اور طرح طرح کی دل آزار باتوں سے مجھے ستایا گیا۔سواے میرے مولا قادر خدا! اب مجھے راہ بتلا اور کوئی ایسا نشان ظاہر فرما جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی طور پر یقین کریں کہ میں تیرا مقبول ہوں اور جس سے اُن کا ایمان قوی ہواور وہ تجھے پہچانیں اور تجھ سے ڈریں اور تیرے اس بندے کی ہدایتوں کے موافق ایک پاک تبدیلی اُن کے اندر پید اہو اور زمین پر پاکی اور پرہیز گاری کا اعلیٰ نمونہ دکھلا دیں اور ہر ایک طالب حق کو نیکی کی طرف کھینچیں اور اس طرح پر تمام