خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 571 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 571

خطبات طاہر جلد۵ 571 خطبه جمعه ۲۲ را گست ۱۹۸۶ء سیکریٹری صاحب تو جب بھی آیا کرے درخواست تو اس وقت پیش کر دیا کریں۔اس تمہید کے بعد اب جو آچکے ہیں ان کی نماز جنازہ تو بہر حال آج پڑھائی جائے گی۔سید عابد حسین صاحب گیلانی پسر سید منظور حسین شاہ صاحب جھنگ موٹر سائیکل کے حادثہ میں وفات پائی، مکرمہ صفیہ سلطانہ صاحبہ اہلیہ ملک عبدالقادر صاحب لاہور، مکرم عبدالرشید نیاز صاحب در ولیش قادیان ، مکرم ڈاکٹر عبدالغفور خان صاحب کڑک ، مکرم محمد سلطان صاحب ابن محمد رمضان صاحب خادم مرحوم ربوہ بس سٹاپ پرایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ،مکرم ڈاکٹر مرزا آدم علی بیگ صاحب نیا گڑھ اور پیسہ انڈیا ، مکرمہ حاکم بی بی صاحبہ مکرم داؤ د حنیف صاحب مبلغ سلسله گیمبیا کی دادی تھیں۔ان سب کی نماز جنازہ جمعہ کے معابعد ہوگی۔