خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 530
خطبات طاہر جلد۵ 530 خطبہ جمعہ ۲۵ جولائی ۱۹۸۶ء نمایاں کرنے کے لئے ، روحانی قوتوں کو چمکانے کے لئے کسی بڑے چہروں کی ضرورت نہیں ہے۔میری ساری زندگی کے تجربے کا نچوڑ یہ ہے کہ خلوص اور پیار کے ساتھ ، درد کے ساتھ اپنے رب کو پکار کر دیکھیں کس طرح خدا آپ کے پیار کا آپ سے بڑھے ہوئے پیار کے ساتھ جواب دیتا ہے۔بارہا آزمائی ہوئی باتیں ہیں۔اس میں کون سی مشکل ہے۔کونسے بڑے ایسے تکلیف دہ آزمائش کے دور ہیں جن سے گزرنا ہوگا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آزمائش کے اور تکلیف کے ہر دور کا علاج اس میں ہے۔جتنی دنیا کی تکلیفیں آپ کے سامنے منہ پھاڑے ظاہر ہوتی ہیں، جتنے مصائب اور جھمیلے آپ کو گھیر تے ہیں ان سب کا ایک ہی جواب ہے اور وہ وہی جواب ہے جس کا قرآن کریم اس آیت میں ذکر فرماتا ہے أَمَّنْ يُجِيْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ وَ إِلَةٌ مَّعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ