خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 468 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 468

خطبات طاہر جلد۵ 468 خطبہ جمعہ ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء میں لذتیں بہت ہیں اور یہ انانیت اور تکبر سے بچانے والا ایک ذریعہ ہے۔آپ کی کوششوں کو جتنے پھل لگیں گے۔اگر آپ دعا نہیں کریں گے تو آپ کے اندر تکبر کا کیڑا پیدا ہوگا، آپ یہ سمجھیں گے کہ ہماری چالاکی سے یوں ہوا ، ہماری کوشش سے یوں ہوا، ہماری محنت سے یوں ہوا اور اگر آپ کو دعا کی عادت ہو گی تو آپ تدبیر کو خواہ انتہا تک بھی پہنچا دیں، جب بھی آپ کی کوشش کو پھل لگے گا آپ کو اپنے اللہ کا پیارا ہاتھ اس میں کام کرتا دکھائی دے گا۔آپ کو یقین ہوگا کہ یہ محض خدا کا فضل تھا یہ اسی کی عطا تھی اور پھر اس کے نتیجے اتنے ٹھوس اور واضح نکلتے ہیں کہ دعا کرنے والوں اور دعا نہ کرنے والوں کی کوششوں کے نتائج میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ایک لمحہ کے لئے بھی دعا کرنے والے جب دعا بھولتے ہیں تو خدا ان کو یاد دلاتا ہے اس طرح کہ اچانک ان کے کام سے برکت اٹھتی ہے اور پھر وہ شرمندگی سے استغفار کرتے ہوئے دعا کی طرف مائل ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے لگ جاتے ہیں۔تو یہ جو تعلق ہے خدا کے حضور فقیر رہنے کا تعلق ہمیشہ فقیر بنے رہنے کا تعلق۔جتنی ذمہ داریاں زیادہ بڑھیں اتنا ہی آپ کی فقیری میں بھی زیادہ بجز اور زیادہ انکسار پیدا ہو جانا چاہئے اور زیادہ اپنے رب کی احتیاج دل میں پیدا ہونی چاہئے۔اس لئے دعا کریں اپنے لئے بھی ، آنے والوں کے لئے بھی ، سارے ماحول کے لئے ،اس ملک کے باشندوں کے لئے ، جلسے کی عمومی برکتوں کے لئے ، دشمن کی شرارتوں سے بچنے کے لئے ، اپنے گھر بار کے لئے ، اپنی ذاتی ضروریات کے لئے ، جلسہ کی برکتوں کے ساتھ کہ جلسہ کے خاص ایام میں آپ کے ذاتی کاروبار میں آپ کی خوشیوں میں برکتیں پڑیں۔یہ بہت ہی اچھا موقع ہے اللہ تعالیٰ سے رحمتیں لوٹنے کا اور جب آپ دعاؤں سے کام لیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ سارے ٹیڑھے کام بھی آپ کے سیدھے ہوتے چلے جائیں گے اور سب مشکلات سے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے گا۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: ابھی نماز جمعہ کے معا بعد دوست جلدی سنتوں سے فارغ ہو کر باہر جا کر ایک جنازے کیلئے صف بندی کر لیں۔یہ جنازہ مکرمہ محترمہ آپا آمنہ کرامت اللہ کا ہے۔چوہدری کرامت اللہ صاحب بابوا کبر علی صاحب کے صاحبزادے، کرنل عطاء اللہ صاحب مرحوم کے بھائی ، یہ خود بھی فوت ہو چکے