خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 449 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 449

خطبات طاہر جلد۵ 449 خطبہ جمعہ ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء جلسہ سالانہ کے میزبانوں اور مہمانوں کو قیمتی نصائح ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ / جون ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: انگلستان ایک ایسا ملک ہے جس میں کروڑہا زائرین سیر و سیاحت کی غرض سے ہر سال آتے ہیں۔اب جب کے ایک لمبی صبر آزما سردیوں کے بعد بالآخر موسم گرما آن پہنچا ہے تو کثرت سے سیاحوں کے آنے کے دن بھی آگئے ہیں۔مگر امسال ان سیاحوں میں کچھ ایسے سیاح آنے والے بھی ہیں جن کو انگلستان کے سبزہ زاروں اور یہاں کی تجارتوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ان کو سیر کی غرض دنیا کے ہر دوسرے سیر کرنے والے کی غرض سے مختلف ہوگی اور انگلستان کے بھاگ جاگ گئے ان کے آنے سے کیونکہ انگلستان جیسی سرزمین میں وہ محض اللہ ، اللہ کی رضا کی خاطر اور اس کے ذکر بلند کرنے کی خاطر آ رہے ہیں۔یہ جلسہ یو۔کے کے معزز مہمان ہیں جن میں ایسے بھی ہیں جن کو اتنا کبھی شوق بھی پیدا نہیں ہوا کہ اپنے گاؤں سے نکل کر قریب کے قصبے کی زیارت ہی کر لیں۔ان میں ایسے بھی ہیں جن کے پاس کراچی واقعہ ہے یالا ہور واقعہ ہے یا حیدر آبا دسندھ واقعہ ہے یا پشاور ہے یا اسلام آباد ہے لیکن طبعا ان کو ان شہروں میں کبھی کوئی دلچسپی پیدا نہیں ہوئی۔وہ ایک لمبی صعوبت والا سفر اختیار کر کے اور ایک ایسا سفر اختیار کر کے جس کی بظاہر ان کو استطاعت نہیں تھی۔سارا سال انہوں نے یا خود پیسے جوڑے یا اپنے