خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 410
خطبات طاہر جلد ۵ 410 خطبہ جمعہ ۶ جون ۱۹۸۶ء تمہاری تجارتوں کو نقصان پہنچنے کے احتمالات ہیں، باوجود اس کے کہ تمہارے رزق کی راہیں تم پر تنگ کر دی جائیں گی اور بعید نہیں کہ جہاں تک دشمن کا بس چلے گا وہ تمہاری تجارتوں پر حملہ آور ہوگا اور انہیں کلی نابود کرنے کی کوشش کرے گا پھر بھی خدا کے ذکر کے نام پر اکٹھے ہو جاؤ۔جب تم خدا کے ذکر کے نام پر اکٹھے ہو گے تو تمہیں اس ذکر کی ایسی لذت حاصل ہو جائے گی ، اس ذکر سے تمہیں ایسا پیار پیدا ہو جائے گا، ایسی محبت پیدا ہو جائے گی کہ پھر جب دنیا میں پھیلو گے تو تم وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہ اللہ کا فضل مانگتے ہوئے ہر وقت ہر طرف پھیل رہے ہو گے یعنی اللہ کا فضل تم پر نازل ہوگا اور دنیا کی کوئی طاقت اس فضل کو نازل ہونے سے روک نہیں سکے گی۔پہلے سے بڑھ کر تمہارے رزق میں برکت پیدا ہوگی۔وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا ذکر الہی کی طرف آئے تھے ذکر الہی سے واپس نہیں لوٹ رہے بلکہ ذکر الہی کو ساتھ لے کر لوٹ رہے ہیں، یہ منظر ہے جو خدا تعالیٰ نے کھینچا ہے۔پس جمعہ کا یہ تصور کہ چند منٹ کے لئے ، چند لمحوں کے لئے خدا کے ذکر کی طرف بلایا جاتا ہے اور اس کے بعد چھٹی دے دی جاتی ہے کہ جاؤ چلے جاؤ اب تم فارغ ہو گئے ہو۔قرآن کی یہ آیت اس تصور کو بالکل جھٹلا رہی ہے خواہ روز مرہ کے عام جمعہ کا تصور ہو یا اس عظیم جمعہ کا تصور ہو جس کا خاص طور پر سورہ جمعہ میں ذکر ملتا ہے دونوں صورتوں میں قرآن کریم کی یہ آیت اس تصور کو باطل قراردے رہی ہے کہ تمہیں چند منٹ کے لئے یا ایک گھنٹہ کے یا دو گھنٹے کے لئے ذکر الہی کے لئے بلایا جارہا ہے۔یہ آیت تو یہ بتارہی ہے کہ تمہیں جب ذکر کی طرف بلایا جاتا ہے تو اس طرح سمعاً وطاعة کہتے ہوئے دوڑتے ہوئے آؤ ، لبیک کہتے ہوئے آؤ کہ اور کسی چیز کی کوئی پرواہ باقی نہ رہے اور جب اس جذبہ کے ساتھ تم آؤ گے تو پھر جب تمہیں خدا اجازت دے گا کہ دنیا میں دوبارہ پھیلو تو تمہارا ذکر تمہارے ساتھ جائے گا، تمہارا نور تمہاری آنکھوں کے سامنے بھی ہوگا تمہارے پیچھے بھی ہو گا تمہارے دائیں بھی ہوگا اور تمہارے بائیں بھی ہوگا اور ذکر الہی پھر تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔یہ ہے حقیقی جمعہ جس کی طرف خدا تعالیٰ قرآن کریم میں ہمیں بلاتا ہے اور یہ جمعہ آج احمدیت کے لئے ایک غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔پس اپنے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کریں جو اس عظیم جمعہ سے غافل ہیں اور آج جبکہ حضرت رسول اکرم ہے کے ایک کامل غلام نے یہ آواز بلند کر دی ہے کہ محمد مصطفی علیہ کے جھنڈے