خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 378 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 378

خطبات طاہر جلد ۵ 378 خطبه جمعه ۲۳ رمئی ۱۹۸۶ء قابل نہیں تھے۔چنانچہ روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک دن ایسا گزرا ہے آنحضرت ﷺ اور آپ کے غلاموں پر کہ پانچ نمازیں اکٹھی پڑھنی پڑیں۔اس کے سوا تاریخ اسلام میں کوئی واقعہ اس کے قریب بھی آپ کو نظر نہیں آئے گا اور اس کا اتنا دکھ تھا حضور اکرم ﷺ کو کہ آپ نے اس رات دشمنوں کو بد دعا دی یہ کہہ کر کہ برا ہو، ہلاک ہو یہ دشمن کہ آج ہمیں پانچ نمازیں اکٹھی پڑھنی پڑیں، اتنا دکھ دیکھنا پڑا ہے۔یعنی صحابہ کے قتل ان کی شہادتیں ان کے نقصانات ، ان کی بھوک ، ان کی تڑپ، یہ ساری چیزیں آپ کو بددعا پر مجبور نہ کرسکیں لیکن ایک دن پانچ نمازوں کا اکٹھا پڑھنا اتنے بڑا دکھ کا موجب بنا کہ آپ نے عرض کی اپنے رب کے حضور کہ اے خدا! اب تو حد ہوگئی ہے ظلم کی کہ پانچ نمازیں اکٹھی پڑھنی پڑی ہیں ہمیں۔( بخاری کتاب المغازی حدیث نمبر :۳۸۰۲) آج بھی دشمن آپ کی نمازوں پر حملہ آور ہوا ہے ، آپ کی عبادتوں پر حملہ آور ہوا ہے۔اگر آپ کو اپنی عبادتوں سے پیار ہے، اگر اپنی نمازوں سے پیار ہے تو آپ کے دل کی آواز کبھی رائیگاں نہیں جائے گی جیسے محمد مصطفی اے کے دل کی صدا رائیگاں نہیں گئی تھی۔روایت میں آتا ہے مسند احمد حنبل سے یہ میں نے لی ہے جنگ خندق میں ایک روز ہمیں نمازیں پڑھنے کا موقع نہ مل سکا حتی کہ مغرب کے بعد بھی کچھ وقت تک ہم دن کی نمازیں ادا نہ کر سکے۔اس کے نتیجہ میں راوی بیان کرتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو وحی نازل ہوئی اور یہ آیت ہے جو قرآن کریم کی اس کی شانِ نزول یہ ہے اس آیت کی۔وہ کہتے ہیں اس رات جو آنحضرت ﷺ کی یا صحابہ کی کیفیت تھی اس کو دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی اور یہ آیت نازل ہوئی كَفَى اللّه الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللهُ قَوِيَّا عَزِيزًا (الاحزاب : ۲۶) کہ مومنوں کے لئے اللہ تعالیٰ خود کافی ہے کہ ان کی طرف سے لڑے وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا اور اللہ تعالیٰ قوی بھی ہے اور عزیز بھی ہے۔اس پیغام سے حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ نے یوں سمجھا کہ حضور نے دوسرے دن بلال کو حکم دیا کہ وہ ظہر کے لئے اقامت کہیں اور حضور نے اسی طرح ظہر پڑھائی جس طرح عام اوقات میں پڑھایا کرتے تھے ، پھر عصر کے وقت بھی نماز کا حکم دیا اور وہ بھی اپنے وقت پر پڑھی گئی اور مغرب کے وقت بھی اذان کا حکم دیا اور وہ بھی اپنے وقت پر پڑھی گئی اور یہ بیان فرمایا کہ اس آیت میں خدا نے وعدہ کر لیا ہے ہم سے کہ آئندہ تمہیں کوئی