خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 369 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 369

خطبات طاہر جلد۵ 369 خطبه جمعه ۲۳ رمئی ۱۹۸۶ء رکھتے ہیں، مالی لحاظ سے قوت رکھتے ہیں اور ہتھیاروں کے لحاظ سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہوسکتا۔ان کے جتھے بہت بڑے بڑے ہیں۔حکومتیں مجبور ہو جاتی ہیں ان کی باتیں ماننے پر۔اس قسم کے زعم ہیں طاقت کے جو ان کو اندھا کر دیتے ہیں اور وہ پھر یہ نہیں دیکھتے کہ وہ کس کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس مخالفت کا حق بھی رکھتے ہیں یا نہیں۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ ان کی مخالفت ہمیشہ ناحق ہوتی ہے۔سوائے طاقت کے اور کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ہوتی۔عادکا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِى خَلَقَهُمْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَكَانُوا بِايْتِنَا يَجْحَدُونَ کہ عاد نے بھی اسی طرح استکبار سے کام لیا تھا بِغَيْرِ الْحَقِّ کوئی حق نہیں تھا کوئی وجہ جواز نہیں تھی ان کے پاس۔دعویٰ کیا تھا دلیل کیا تھی؟ وَقَالُوْا مَنْ اَشَدُ مِنَّا قُوَّةً کہتے یہ تھے کہ ہم ( حم السجدة : ١٦) سے زیادہ طاقتور ہے کون؟ کون ہو سکتا ہے جو کمزور ہو کر ہمارے تسلط کو چیلنج کر سکے ، ہمارے غلبہ کے خلاف آواز بلند کر سکے۔قرآن کریم فرماتا ہے۔اَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ اشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً کیا وہ یہ بات نہیں دیکھتے ، کیا اتنی بات بھی نہیں سمجھ سکتے کہ وہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔هُوَ اَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً وہ یقیناً ان سے قوت میں بہت زیادہ سخت ہے، بہت زیادہ قوی ہے۔وَكَانُوْا بِايْتِنَا يَجْحَدُونَ اور حال یہ ہے کہ باوجود اس کے پھر بھی وہ خدا تعالیٰ کی آیات کی مخالفت میں بضد ہیں اور انکار کرتے چلے جاتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ لَنَا وَ رُسُلِى إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ (المجادلہ :۲۲) کہ خدا تعالیٰ نے تو اپنے اوپر یہ فرض کر رکھا ہے كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَن کہ لازما میں غالب آؤں گا آنا میں خود غالب آؤں گاو رُسُلِی اور میرے رسول۔إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ یقیناً اللہ قوی بھی ہے اور عزیز بھی ہے، طاقتور بھی ہے اور غلبہ ایسا حاصل کرتا ہے جس میں عزت کا مفہوم پایا جاتا ہے، جس میں کرم کا مفہوم پایا جاتا ہے۔جو قابل تحسین غلبہ ہوتا ہے ، ظالموں والا غلبہ نہیں ہوتا۔یہاں پہنچ کر ایک یہ عجیب بات بھی دکھائی دیتی ہے کہ اگر چہ دوسری جگہ غلبہ کے مضمون میں مومنوں