خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 329
خطبات طاہر جلد۵ 329 خطبه جمعه ۹ رمئی ۱۹۸۶ء انی قریب کے حقیقی معنی اور رمضان کی دعائیں خطبه جمعه فرموده ۹ رمئی ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں: شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أَخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِبْوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ اور پھر فرمایا: (البقرہ: ۱۸۶ ۱۸۷) رمضان المبارک کے متعلق جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس کے بارے میں قرآن کریم نازل کیا گیا۔ترجمہ میں اگر چہ ایک معنی اختیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں قرآن نازل کیا گیا۔لیکن اس کا یہ مطلب یہ بھی ہے جس مہینے