خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 326
خطبات طاہر جلد۵ 326 خطبه جمعه ۲ رمئی ۱۹۸۶ء یہاں بھی یہ مضمون سارا Consistent چل رہا ہے یعنی ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت کھاتا ہے۔چونکہ حسد کو خدا تعالیٰ نے ایک مخفی زہر کے طور پر ظاہر فرمایا اور چونکہ بسا اوقات انسان مخفی دشمن سے آگاہ نہیں ہو سکتا اکثر انسان یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ چھپے ہوئے دشمن سے آگاہ ہو جائیں اس لئے فرمایا کہ مجھ سے دعا مانگنا اس کا اصل علاج یہ ہے کہ مجھ سے دعامانگو اور بار بار میری طرف متوجہ ہو اور یہ عرض کیا کروق مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَاے بچانے والے! ہمیں ہر حاسد کے شر سے بچا جب وہ حسد کرے کیونکہ ہمیں پتہ کوئی نہیں کہ حاسد کون ہے۔ہمیں پتہ کوئی نہیں کہ وہ حسد کب کرے گا اور کس رنگ میں کرے گا۔یہ عمومی تصویر جو حسد کی قرآن کریم سے ہمیں ملتی ہے اس کے پیش نظر میں جماعت کو متنبہ کرتا ہوں اگر وہ بیرونی حاسد سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اندرونی طور پر حسد کا قلع قمع کریں ورنہ کوئی جواز نہیں ہے کہ آپ خود حاسد ہوں اور اللہ تعالیٰ آپ کو حاسدوں سے بچائے۔حاسدوں سے بچانے کی شرط یہ رکھ دی فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا تم میں حسد کے بالمقابل صفات ہونی ضروری ہیں۔حسد کے بالمقابل صفات ہیں : عفو اور صفح قلب یعنی انسان برائی کو بعض دفعہ دیکھتے ہوئے بھی اغماض کرتا ہے، اپنی آنکھیں پھیر لیتا ہے اور حسد اُن کو نمایاں کرتا ہے۔حسد جرم کو بخش نہیں سکتا بلکہ انتظار کرتا ہے کہ کب کوئی جرم کرے اور پھر میں حملہ کروں اور حسد کے برعکس صفات یہ ہیں کہ انسان جہاں تک خدا اس کو اجازت دیتا ہے جرم کو معاف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اُس کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ شرط رکھی ہے کہ اگر تم ایسا کرو گے حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِہ پھر ضرور خدا اپنے امر کو لے کر آئے گا تمہیں غلبہ عطا کرے گا۔اِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔لیکن اس بیچ کے رستے سے گزرے بغیر ایک حاسد سے اس کے حسد سے بچنے کی توقع رکھنا ، خدا سے توقع رکھنا کہ وہ بچالے گا یہ درست نہیں۔جو شرطیں قرآن کریم نے بیان فرمائیں ہیں اُن کو پورا کرنا پڑے گا۔اس لئے آج کے دور میں جماعت احمدیہ پر پہلے سے بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہر رنگ میں حسد سے بچیں۔یہ وہ ایک برائی ہے جس کے پردے چاک کرنا نیکی ہے، یہاں ستاری نیکی نہیں ہے۔جہاں جس بھیس میں لپٹا ہوا حسد دکھائی دے اس کے پردے پھاڑ دیں، اس کو ننگا کر کے دنیا کے سامنے ظاہر کر دیں کیونکہ بعض کیڑے ایسے ہیں جن کا علاج ہی دھوپ دکھانا اور ہوا