خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 325 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 325

خطبات طاہر جلد۵ 325 خطبه جمعه ۲ رمئی ۱۹۸۶ء کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔وہ بری چیزوں پر ہاتھ ڈالتی ہے اور اُن کو اچھی چیزوں میں تبدیل کرنا شروع کر دیتی ہے۔آنحضرت ﷺ کے عشق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جو مدھیں گائی ہیں جو عجیب آسمانی گیت گائے ہیں ان میں اس بات پر بڑا زور دیا ہے کہ کیا گند تھا اس ماحول میں، گندگی کو اپنی مٹھی میں لیا ہے اور چمکتے ہوئے سونے کی ڈلیوں میں تبدیل کر دیا ، کندن بنا دیا۔یہ تھے حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ لیکن جو حسد کرنے والے لوگ ہیں وہ سونے کی ڈلیوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں اور اُن کو گندگی میں تبدیل کرتے چلے جاتے ہیں۔پس ہر طرف ہر رشتے میں، ہر تعلق میں ، ہر معاملے میں نیکیوں میں بھی اور بدیوں میں بھی، دینی معاملات میں بھی ، دنیاوی روز مرہ کے انسانی تعلقات میں بھی ہر جگہ آپ کو حسد اپنی کمین گاہوں میں چھپا ہوا دکھائی دے گا اور حملہ کرے گا مختلف ناموں پر کبھی یہ سوکنا پن کے ظاہر ہو جائے گا، کبھی بغض و عناد بن کے ظاہر ہوگا، کبھی عظیم مذہبی تحریک کی شکل اختیار کر لے گا اور فتنہ ارتداد ہوگا لیکن بظا ہر فتنہ ارتداد مٹانے کے نام پر چل رہا ہوگا۔عجیب وغریب بھیس بدلتا ہے اور نتیجہ بالآ خر جیسا کہ قرآن کریم نے بیان فرما دیا ہے ہر صورت میں یہ نکلتا ہے کہ حسد کرنے والے کا نقصان ہوتا ہے۔حسد کرنے والا بالآخر مارا جاتا ہے۔جہاں حسد ملتا ہے وہاں کس گھولا جاتا ہے اور زہر پھیل جاتا ہے۔ایک افعی کی طرح ہے، سانپ کی طرح ہے حسد جو دل کے تاریک گوشوں میں بیٹھا کنڈل مارے بیٹھا رہتا ہے جب موقع ملے یہ اپنا زہر پھونکتا ہے اور دوسروں کے رگوں میں داخل کر دیتا ہے۔اس لئے فرمایا وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ۔نقشہ یہی کھینچا ہے کہ حاسد کمین گاہ میں انتظار میں بیٹھا رہے گا۔روزمرہ کی زندگی میں ہر وقت اُس سے شرظاہر نہیں ہوتا۔ایک حاسد خوبیوں کا مالک بھی ہوتا ہے بسا اوقات۔ایک ایسا بھی حاسد ہم نے دیکھا ہے جو خود غریب کی خدمت کر رہا ہوتا ہے۔کچھ ہمدردیاں بھی رکھتا ہے لیکن جن سے حسد ہے اُن کی ہر بات اس کو بری لگ رہی ہوتی ہے۔اس لئے فرمایاوَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَا یسے فتنہ پرداز انتظار میں بیٹھے ہونگے بظاہر وہ نیک نظر آ رہے ہونگے ، بظاہر ان کی طرف سے کسی دوسرے کو شر نہیں مل رہا ہوگا لیکن اگر وہ تم سے حسد رکھتے ہیں تو خبر دار! کوئی ایسا وقت آئے گا جب اُن کو موقع ملے گا اور وہ ضرور حسد کی کچلیاں تمہاری رگوں میں داخل کردیں گے۔اپنے رب سے دعا مانگو کہ وہ اس شر سے بچائے۔اور