خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 241 of 912

خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 241

خطبات طاہر جلد۵ 241 خطبہ جمعہ ۲۸ / مارچ ۱۹۸۶ء موصیان اور نظام وصیت کیلئے قیمتی نصائح مقامات مقدسہ قادیان کی ضرورت کیلئے چالیس لاکھ روپے کی مالی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مَّا رَزَقْنَكُمْ مِّنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمُ ا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةُ وَالْكَفِرُونَ هُمُ الظَّلِمُونَ پھر فرمایا: b (البقره: ۲۵۵) یہ آیت کریمہ جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ یہ نصیحت فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو پیشتر اس کے کہ وہ دن آجائے جب نہ تو کوئی سودا بازی ہوگی ، نہ کوئی دوستی کام آئے گی ، نہ کوئی سفارش چلے گی تم اللہ کی راہ میں جو کچھ اس نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔اس آیت میں سودا بازی والا حصہ ہے اس کے سمجھنے میں کچھ اشکال ہیں کچھ مشکلات پیش آتی ہیں۔جب اسی مضمون کو قرآن کریم کی دوسری آیات کی روشنی میں زیادہ وضاحت سے دیکھتے ہیں تو اور بھی زیادہ اس معاملے کو سمجھنے میں دقت پیش آتی ہے۔دوسری جگہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اُس