خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 880 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 880

خطبات طاہر جلد۴ 880 خطبه جمعه یکم نومبر ۱۹۸۵ء بشارتیں آپ کے حق میں مقدر فرمائی ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی اور فضل کبیر آپ کا منتظر ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: یہ چونکہ سردیوں میں دن بھی چھوٹے ہو جاتے ہیں اور جمعہ کی وجہ سے ویسے بھی وقت تنگ ہو جاتا ہے یعنی خطبہ کے بعد جمعہ کی نماز پڑھنی پڑتی ہے تو بالکل عصر سے مل جاتی ہے اس لئے سال سابق کی طرح اس سال بھی جب تک اس قسم کا وقت رہے گا یعنی دن چھوٹے اور جمعے ، ان میں ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کی جایا کرے گی تو آج بھی نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ عصر کی نماز اسی وقت ساتھ جمع کی جائے گی۔