خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 798
خطبات طاہر جلد۴ 798 خطبه جمعه ۲۰ / ستمبر ۱۹۸۵ء ہیں انہوں نے درخواست کی ہے اور دوسرے مبشر احمد صاحب مغربی جرمنی میں ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ میرے دادا جان مکرم منشی احمد خاں صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ گولیکی وفات پاگئے ہیں ان کے لئے بھی درخواست ہے کہ نماز جنازہ غائب پڑھی جائے اس لئے اس کے بعد انشاء اللہ نماز جنازہ غائب ہوگی۔چونکہ فوراً بعد ہم نے سفر پر جانا ہے اس لئے بعد میں مصافحے کا وقت نہیں مل سکے گا۔لیکن آپ سب کی نہایت ہی محبت بھری پر خلوص مہمان نوازی اور جذبات کا میں شکر یہ ادا کرتا ہوں۔بہت دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی قدر کرتا ہوں۔آپ کے لئے دعائیں کرتا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔جتنی آپ کو اپنے خلیفہ سے محبت ہے مجھے آپ سے اس سے کم نہیں ہے۔میں آپ کو یہ یقین کے ساتھ بتا سکتا ہوں۔میں آپ کے چہروں پر نظر ڈال کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے ایسی محبت کرنے والی ایسی پیار کرنے والی، ایسی مخلص جماعت عطا فرمائی ہے۔خدا کرے میری ساری دعائیں آپ کو لگ جائیں ، آپ کی نسلوں کو میری دعائیں لگیں۔آپ ہمیشہ ہمیش ان دعاؤں کے پھل کھاتے رہیں۔اس لئے جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور اللہ کے نور سے فیضیاب رہیں۔اور تمام دنیا میں اللہ کے نور کو پھیلاتے رہیں یہ میرا محبت بھرا پیغام ہے اس لئے جمعہ کے بعد صرف السلام علیکم کہ سکوں گا خواہش کے باوجود مصافحہ کا وقت نہیں ہوگا۔