خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 746 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 746

خطبات طاہر جلدم 746 خطبه جمعه ۶ ستمبر ۱۹۸۵ء پہلی آیت میں مومنوں کا ذکر ہے وہ جو ایمان لائے اور عمل صالح کئے۔كَانَتْ لَهُمْ NANA الفردوس نُزُلاً ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنات فردوس بطور مہمانی کے عطا ہوں گی۔خُلِدِينَ فِيهَا لَا يَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلاوہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ان میں رہیں گے اور کبھی بھی ان سے الگ نہیں ہوں گے۔یعنی يَبْغُونَ عَنْهَا کا معنی محض جسمانی طور پر الگ ہونا نہیں بلکہ کبھی ان سے اکتائیں گے نہیں، کبھی ان جنتوں سے ان کا پیٹ نہیں بھرے گا ، ان کی نظر نہیں بھرے گی اور ہمیشہ ان میں ان کے لئے لذتوں کے سامان رہیں گے، ان جنتوں سے وہ چھٹے رہیں گے، نہ نکالے جائیں گے نہ خود نکلنا چاہیں گے۔اس کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو یہ اعلان کر دے تو كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي لَه اگر میرے رب کے کلمات کو لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جاتے لَنَفِدَ الْبَحْرُ تو سمندر تو خشک ہو جاتے لیکن كَلِمتُ رَبِّی میرے رب کے کلمات ختم نہیں ہو سکتے تھے وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ هَدَدًا خواہ ہم ان ختم ہوئے سمندروں کی مدد کے لئے ویسے ہی اور سمندر لے آتے۔یہ ایک اور مضمون ہے۔اور ایک تیسرا مضمون یہ ہے کہ قُلْ اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی اعلان کر دے کہ میں بھی تو تمہارے ہی جیسا ایک بشر تھا ، یعنی بشر ہوں بھی اس کا معنی ہے لیکن مضمون کے ایک پہلو کے لحاظ سے یہ ترجمہ زیادہ درست بنتا ہے کہ یہ اعلان کر دے کہ میں بھی تمہاری ہی طرح کا ایک بشر ہی تو تھا۔يُوحَى إِلَى اَنَّمَا الْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ اور دیکھو ی نے میری کیسی کایا پلٹ دی۔تم جیسے انسانوں میں سے نکلا اور خدا کی وحی کا مورد بن گیا اور کس عظیم الشان مقام تک جا پہنچا لیکن یہ فضل الہی صرف میری ذات پر نہیں ہر کسی کے لئے ایک کھلی دعوت ہے، ایک صلائے عام ہے لیکن پھر میرے جیسا بننا پڑے گا۔جو کچھ میں نے کیا ہے تم بھی وہی کرو اور وہ کیا ہے فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا اگر مجھے دیکھ کر تمہارے دل میں بھی تمنا پیدا ہوئی ہے کہ ہم بھی ان بلند مقامات کو حاصل کر سکتے ، ہم بھی اپنے رب کی لقا کو پا جاتے تو پھر تم بھی عمل صالح کر کے دکھاؤ اور خدا کا کوئی شریک نہ ٹھہراؤ۔یہ مضمون بھی ایک الگ مضمون ہے اور اور نہ