خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 685
خطبات طاہر جلد۴ 685 خطبه جمعه ۹ را گست ۱۹۸۵ء تضاد پیدا ہو جاتا ہے۔خوش نصیبی سمجھتے ہوئے بھی جو پیچھے رہ جاتے ہیں ان کے دلوں میں حسرتیں بھی اٹھتی ہیں ان کے دلوں میں دکھ بھی پیدا ہوتا ہے۔اپنے ہر بھائی کے دکھ سے سارا بدن دکھنے لگتا ہے۔اس لئے بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی پوری طرح حفاظت کریں۔یہ وہ آزاد ملک ہے جہاں ہر شخص کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایسے بیسیوں اور ملک ہیں جہاں ہر شخص کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔مشرق میں بھی ہیں اور مغرب میں بھی۔اس لئے آپ ان مشکلات میں سے نہیں گزر سکتے ، آپ چاہیں بھی تو نہیں گزر سکتے ، جن مشکلات میں پاکستان کا بے چارا احمدی گذر رہا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے جو آپ کو سہولتیں دی ہیں ان سے استفادہ کریں اور دعائیں بھی کریں۔مستعد اور بیدار ہو کر زندگی گزاریں لیکن جذبہ انتقام نہ پیدا ہونے دیں۔حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں سے آپ کو واسطہ ہے قرآن کریم میں ایسا اشارہ موجود ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو اُن کو معاف فرما دے اور ان اندھیروں میں سے روشنی کی کرنیں پھوٹنے لگیں۔انہی راتوں میں سے ایک نیا دن طلوع ہو جائے یہ امکان موجود ہے اور انہی آیات میں جن کی میں نے تلاوت کی تھی اس بات کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ليَجْزِيَ اللهُ الصُّدِقِيْنَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا یہاں دو باتیں خاص طور پر قابل توجہ ہیں: اول یہ کہ صادقین کی مخالفت کرنے والوں کو یہاں کا فرین نہیں فرمایا گیا بلکہ منافقین فرمایا گیا ہے اور منافقین کا لفظ گو کافروں پر بھی اطلاق پاتا ہے لیکن خصوصیت کے ساتھ ان پر لوگوں پر اطلاق پاتا ہے جو کہتے کچھ اور ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں۔تو ایسے مخالفین مراد ہیں جن کے دعاوی کچھ اور ہیں اور عمل کچھ اور ہیں۔محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب ہونے کے نتیجہ میں جو شائستگی، جو اعلیٰ اخلاق، جو کردار ہونا چاہئے وہ ان میں نہیں ہوتا۔اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں لیکن سلامتی کی بجائے بدامنی اور فساد پھیلانے والے بن جاتے ہیں۔” کافر“ لفظ سے یہ باتیں ظاہر نہیں ہوتیں لیکن جب منافق کہا جائے تو یہ منظر بخوبی کھل کر سامنے آجاتا ہے کہ جو مخالفین ہیں ان کے قول اور ہیں اور ان کے کردار اور ہیں۔لیکن فرمایا اس لئے کہ خدا تعالیٰ صادقوں کو ان کے صدق کی جزا دے اور منافقین کو عذاب دے اِن شاء اگر اللہ چاہے اَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ اور