خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 655 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 655

خطبات طاہر جلدم 655 خطبه جمعه ۲ / اگست ۱۹۸۵ء ظالم قوم پر اللہ کی پکڑ ضرور آئے گی خطبه جمعه فرموده ۲ را گست ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں : فَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْتُهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَى عُرُوشِهَا وَ بِثْرٍ مُعَظَلَةٍ وَقَصْرٍ مَّشِيْدٍ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَتَكُونَ لَهُمْ قُلُوبٌ يَعْقِلُونَ بِهَا أَوْ أَذَانُ يَسْمَعُوْنَ بِهَا ۚ فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَنْ يُخْلِفَ اللهُ وَعْدَهُ وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ وَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ أَمْلَيْتُ لَهَا وَهِيَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ أَخَذْتُهَا وَإِلَى الْمَصِيرُ (ج ٢٢ - ٢٩) پھر فرمایا: پاکستان میں جو جماعت احمدیہ پر یک طرفہ بلا جواز ظلم و تشدد کا دور ایک عرصہ سے چلا ہوا ہے وہ اسی طرح جاری ہے اور کسی پہلو سے بھی اس میں کوئی کمی نہیں۔جماعت احمدیہ کی روحانی اذیت کے لئے بھی جو کوششیں ممکن ہو سکتی ہیں وہ مسلسل کی جارہی ہیں اور حکومت وقت کی آنکھ کے نیچے ، ایک حساس فوجی حکومت کی آنکھوں کے سامنے مسلسل یک طرفہ ظلم وستم کی کارروائی جاری ہے اور اس قدر دل آزار باتیں جماعت احمدیہ کے بزرگان کے متعلق ، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام