خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 613
خطبات طاہر جلدم 613 خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء خدا کے عاشق اس طرح خدا کی راہ میں زندہ رہا کرتے ہیں، وہ اسلوب میں تمہیں دوبارہ بتاؤں اور وہ آداب میں تمہیں دوبارہ سکھاؤں۔یہ دعویٰ تھا خلاصہ اس دعوئی کو آپ نے کمال خلوص اور کمال وفا کے ساتھ زندگی کے آخری سانس تک بلکہ زندگی کے ہر سانس میں نبھایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیغام رسانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ایک لمحہ بھی آپ اس سے غافل نہیں رہے۔اپنے سارے وجود کو اس راہ میں صرف کیا اور اپنی تحریروں اور اپنے کلام میں جان ڈال دی۔چنانچہ آپ کے اقوال اور آپ کی تحریروں میں اتنا نمایاں فرق ہو گیا کہ اس کا جب غیر کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ ایک زندہ وجود ہے اور ایک مردہ وجود کی لاش پڑی ہوئی ہے۔اتنی نمایاں زندگی ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام میں کہ وہ زندگی ہو ہی نہیں سکتی جب تک زندگی کے سرچشمے سے اس کا تعلق نہ ہو۔پس قرآن کریم سے سچا تعلق حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے پیدا کیا ورنہ آپ کے کلام میں یہ زندگی نظر نہیں آسکتی تھی اور یہ کلام زندگی بخش ہو نہیں سکتا تھا اگر اس کا کلام الہی سے سچا تعلق نہ ہوتا۔ہم بھی کلام الہی سے سیراب ہوئے ہیں مگر ایک ایسے شخص کے ذریعہ جس کا کتاب کے ساتھ خدا نے زندہ تعلق پیدا کرا دیا ، ایک ایسے شخص کے ذریعہ جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے خود یہ گواہی دی کہ میری ذات سے اس کا براہ راست پیوند ہے اور میرے کلام سے اس کا براہ راست پیوند ہے اور میرے رسول سے اس کا براہ راست پیوند ہے۔پس خدا تعالیٰ نے ہمیں جو نئے اسلوب دیئے ، نئے آداب سکھائے ، دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قربانیوں کے ان اندازوں کو زندہ کرنے کی توفیق بخشی جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے انداز تھے تو یہ محض اس وجہ سے ہے کہ ہم وقت کی آواز پر ایمان لے آئے اور تو کوئی فرق نہیں۔اسی مٹی سے ہم بنے ہوئے ہیں، انہی قوموں سے ہمارا تعلق ہے، اسی قسم کے گندے معاشرے میں ہم سانس لے رہے ہیں ، اسی قسم کی مادہ پرستی کی فضا میں ہم نے جنم لیا ہے، اسی قسم کے اموال کی دوڑ میں ساری قوم کی طرح ہم بھی شریک ہیں اس کے باوجود ایک نمایاں فرق ہے۔ایک نئی قوم کے طور پر ہم منصہ شہود پر ابھر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کی برکت ہے اس میں کوئی شک نہیں اور آپ کے انفاس قدسیہ ہیں جنہوں نے ہمیں نئی زندگی بخشی ہے۔یہ آپ ہی کی