خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 593
خطبات طاہر جلدم 593 خطبہ جمعہ ٫۵ جولائی ۱۹۸۵ء فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِةٍ إِلَّا أَنْ قَالُوا اقْتُلُوهُ اَو حَرِّقُوهُ فَأَنْجُهُ اللهُ مِنَ النَّارِ انَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةٍ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ (العنکبوت : ۳۵) حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھی یہ ہوا تھا اس سے پہلے بھی ہوتا آیا اور بعد میں بھی یہی مضمون اپنے آپ کو دھراتا رہا ہے۔آگ کی جگہ کسی اور عذاب نے لے لی ، گالیاں بدل گئی ہوں گی لیکن فی ذاتہ یہ مضمون تبدیل نہیں ہوا۔جب بھی انبیاء کے دلائل سے اور ان کے غلاموں کے دلائل سے تو میں عاجز آئی ہیں تو آخر پر انہوں نے یہی کہا ہے کہ اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ یا تو ان کو قتل کر دیا جائے یا ان کے گھروں کو آگ لگادی جائے یا ان کو زندہ جلا دیا جائے۔چنانچہ بعینہ یہی مطالبہ اب علماء کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف بھی شدت اختیار کر رہا ہے اور اب ان کے اپنے تبصرے یہ ہیں کہ آرڈینینس بھی ہم نے لگوا کے دیکھ لیا تب بھی ان کی ترقی نہیں رکی۔وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی کارروائیاں پہلے سے تیز تر ہوگئی ہیں اور اخبارات میں کھلم کھلا مجھے گالیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں اس کو پاکستان نے روکا کیوں نہیں۔ہم تمہیں سمجھا رہے تھے اس کے پاسپورٹ ضبط کر لواب وہ باہر نکل گیا ہے، پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ گئی ہیں ان کی شرارتیں ہمارے خلاف۔ان کو وہ شرارتیں“ کہہ رہے ہیں۔یہ اک ہی نہیں رہے ، ان کی ترقیاں ان کی جائیدادیں بڑھ رہی ہیں، ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، یوگنڈا میں یہ ہو گیا فلاں جگہ یہ ہو گیا۔ان کو روکنے کی کوئی ترکیب کرو اور یہ سارے شکست کے اعترافات کرنے کے بعد کہتے ہیں ایک ہی علاج ہے ان کو قتل و غارت کروان کو زندہ درگور کر دو اور پھر علماء نقشے کھنچتے ہیں کہ اس طرح حکومت ہمارے سپر د کرے، ہم مقتل کی طرف جلوس بنا کے چلیں وہاں ان کو آدھا آدھا جسم زمین میں گاڑ کران پر پتھراؤ کرتے ہوئے ان کو شہید کریں وہ تو کہتے ہیں ہم قتل و غارت کریں محاورہ ان کا ہے جہنم واصل کریں۔گویا جہنم کے فرشتے خدا نے ان کو ہی بنا رکھا ہے۔جنت واصل کرنے کا کوئی لفظ آپ ان سے نہیں سنتے لیکن جہنم واصل کرنے کی ساری ترکیبیں ان کو آتی ہیں۔کہتے ہیں پھر ہم تالیاں بجاتے ہوئے ان کو جہنم واصل کر کے واپس آجائیں گے اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ پہلی تو میں اسی طرح کرتی آئی ہیں یہی کہا کرتے تھے۔جب ان کی دلیل نے کام نہیں کیا اور انبیاء کی دلیل نے ان کی دلیلوں کو ریزہ