خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 521
خطبات طاہر جلد۴ 521 خطبہ جمعہ ۷ جون ۱۹۸۵ء مٹی سے اٹھایا جاتا ہے۔جب معمولی طاقت کے او پر بد دیانتی کا رجحان پیدا ہو تو پوری طاقت کے اوپر کیوں پیدا نہیں ہو گا۔صرف ان کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے زبانیں نہیں کھل سکتیں مجبور لوگ مظلوم لوگ کھل کر کہہ نہیں سکتے کہ کیا ہورہا ہے لیکن قوم کو بھی پتہ ہوتا ہے، فوج کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ ہم کیا کرتے رہے ہیں اور ہمارا کن باتوں میں حساب لیا جا سکتا ہے۔اس لئے جتنی بے چینی بڑھتی ہے وہ مجبور ہوتے چلے جاتے ہیں وہ چھوڑ ہی نہیں سکتے پھر۔جس طرح بعض دفعہ کوئی کمزور بچہ کسی نسبتاً طاقتور بچے کو نیچے گرالے۔قسمت سے داؤ لگ جائے اس کا تو اس کو چھوڑ انہیں جاتا پھر۔وہ کہتا ہے جس وقت میں نے چھوڑا اسی وقت اس نے مجھے اینٹ مار دینی ہے یا کوئی اور نقصان کر دینا ہے۔وہ حالات ہوگئے ہیں قوم کے اور ان کو نظر نہیں آرہا۔جب تک اس ظلم سے ملک کو رہائی دینے کے لئے کوئی آزادمنش سیاستدان پیدا نہیں ہوتے ، کوئی مرد میدان پیدا نہیں ہوتے ، جرات اور اخلاق والے لوگ پیدا نہیں ہوتے اُس وقت تک اس ملک کو اب نجات نہیں مل سکتی اس مصیبت سے۔صاحب کردار آدمیوں کی ضرورت ہے قائد اعظم قسم کے انسانوں کی ضرورت ہے، اتاترک کی ضرورت ہے وہ قوم کو بتلائیں کہ ملائیت ہلاکت کا پیغام ہے تمہارے لئے ، ہم اس ملک میں ملائیت کو کبھی کسی صورت میں قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔وہ قوم کو بتائیں کہ اس عذاب سے چھٹکارا حاصل کرو گے تو پھر تم زندہ رہو گے ورنہ تم زندہ نہیں رہ سکتے۔اس جہاد کی ضرورت ہے اور اگر کوئی اس کے لئے تیار نہیں ہے تو پھر اپنی تقدیر کے دن جو لکھے جاچکے ہیں ان پر پھر راضی رہو پھر کوئی تمہیں بچا نہیں سکتا۔ایک وقت تک اندرونی Parasite قابض ہوا کرتے ہیں پھر وہ وقت دور نہیں رہا کرتا کہ بیرونی Parasite آ کر قابض ہو جائیں۔کیا ہوا تھا بغداد کی حکومت کے ساتھ ؟ کیا ہوا تھا اُندلس کی حکومت کے ساتھ ؟ ایک لمبا عرصہ تک اندرونی حقوق تلفیاں ہوتی ہیں مذہب کے نام پر، ایک دوسرے پر مظالم کئے گئے اور اس کے بعد ایسے وقت آئے کہ جب بیرونی Parasite یعنی وہ جاندار جو کسی دوسرے کا خون چوس کر زندہ رہتے ہیں ، انہوں نے ملک پہ قبضہ کر لیا اور عظیم الشان حکومتوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔ی مختصر صورت حال کا تجزیہ ہے ہمارے بد نصیب وطن کے ساتھ جو گز رہی ہے۔پاکستانی جہاں بھی ہیں ان کو اس کا دُکھ ہے اور سب سے زیادہ احمدیوں کو دکھ ہے کیونکہ احمد یہ جماعت پاکستان