خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 449 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 449

خطبات طاہر جلدم 449 خطبہ جمعہ ۷ ارمئی ۱۹۸۵ء عددی اکثریت کا غیر شرعی فیصلہ اور احمدیت کی عظیم الشان فتح (خطبه جمعه فرموده ۷ ارمئی ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں: أَفَغَيْرَ اللَّهِ ابْتَغِى حَكَمًا وَ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ إِلَيْكُمُ الْكِتَبَ مُفَصَّلا وَالَّذِيْنَ أَتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزِّلُ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَنْ سَبِيلِ اللهِ اِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُوْنَ ) اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ مَنْ تَضِلُّ عَنْ سَبِيلِهِ ۚ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ (الانعام: ۱۱۵ ۱۱۸) اور پھر فرمایا : ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ کیا میں اللہ کے سواکسی اور کی طرف بطور حکم رجوع کر سکتا ہوں۔یعنی کیا میں اس بات کو پسند کر سکتا ہوں کہ خدا کے سوا کوئی اور فیصلہ کرنے والا ہو۔حالانکہ یہ وہی خدا ہے جس نے ایک کھلی کھلی کتاب کو تمہارے لئے نازل فرمایا اور وہ لوگ جن کی خاطر یہ