خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 334
خطبات طاہر جلدم 334 خطبه جمعه ۱۲ / اپریل ۱۹۸۵ء دمشق میں اترے گا اور اسے سارے لوگ دیکھ رہے ہوں گے، تالیاں بج رہی ہوں گی کہ آخر کار مسیح آ ہی گئے ہیں۔جب وہ آسمان سے اترے گا تو پھر کیا کرے گا احادیث میں یہ بھی آتا ہے کہ وہ شادی کرے گا اور اس کے ہاں بچے بھی پیدا ہوں گے۔اب ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ پہلے بیوی تلاش کر کے شادی کرے گا یا پہلے دوسرے کام کرے گا۔مسیح کے دوسرے کام یہ بتاتے ہیں کہ اصلاح نفس کے لئے تو اس نے آنا ہی نہیں اس نے تو سو کر مارنے آنا ہے۔اس لئے وہ آتے ہی علماء سے فارغ ہوکر بیلوں اور جنگلوں میں گھس جائے گا اور ساری دنیا کے سو رختم کرے گا اور ان کا خوب تعاقب کرے گا۔ایک بیلے سے نکل کر دوسرے بیلے میں، دوسرے سے تیسرے میں اور ہر دریا کے دونوں کناروں پر پھرے گا کبھی اس کنارے کبھی اس کنارے اور دنیا میں کوئی ایک بھی سور باقی نہیں رہنے دے گا۔پھر جب وہ اس کام سے فارغ ہوگا تو علماء کہیں گے الحمد للہ اب تو مسیح“ ہم سے خدا کی باتیں کرے گا۔روحانیت کے قصے سنائے گا لیکن مسیح کہے گا کہ نہیں میرے تو ابھی سارے کام ہی ختم نہیں ہوئے میں نے تو ابھی ایک دجال کو مارنا ہے اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح کے نزول سے پہلے ایک گدھا پیدا ہو چکا ہوگا اور وہ گدھا اتنا بڑا ہوگا کہ اس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر ہاتھ کا فاصلہ ہوگا اور وہ واقعہ آگ کھائے گا اس پر ایک کا ناد جال بیٹھا ہو گا اور وہ اتنا اونچا ہوگا کہ اس کا سر بادلوں میں چھپا ہوگا اور اس گدھے کے پیٹ کے اندر لوگ بھی بیٹھیں گے آپ کو ان باتوں سے ہنسی آتی ہوگی کیونکہ آپ کا ذوق سلیم ان باتوں کو قبول نہیں کرتا۔علماء کے ذوق کا جو Sense ہے اس کے مطابق تو ذرا بھی ہننے کی بات نہیں ہے بلکہ بالکل اسی طرح ہوگا ادھر مسیح اتر رہا ہوگا اور ادھر کا نا دجال ایک گدھے پر بیٹھا ایک آنکھ سے دیکھ رہا ہوگا اور کہہ رہا ہوگا کہ اب میں مارا گیا کیونکہ مسیح مجھے مارنے لئے آگیا ہے۔مسیح" جب سور مار کر فارغ ہوگا تو اس کانے دجال کے پیچھے پڑ جائے گا اور آخر کسی جگہ اس کو زیر کر لے گا۔پھر علماء کہیں گے الحمد للہ اب تو مسیح فارغ ہوا اور ہماری باری آئی اور اب مسیح ہماری اصلاح کرے گا تو مسیح کہیں گے کہ ابھی تو میں نے صلیبیں تو ڑنی ہیں۔پھر وہ گر جوں کا رخ فرما ئیں گے اور ساری دنیا کے گرجوں میں جتنی صلیبیں ہیں وہ توڑیں گے۔اس کے بعد وہ عیسائیوں کے گھروں میں گھسنا شروع کریں گے اور ایک ایک گھر سے صلیبیں توڑیں گے اور ان کے کپڑے الٹا الٹا کر پھینکیں گے کہ شاید کہیں صلیب کا نشان بنا ہوا ہو یا صلیب کپڑے پر بنی ہوئی ہو، کہیں خوبصورتی