خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 21
خطبات طاہر جلدم 21 خطبہ جمعہ اارجنوری ۱۹۸۵ء کلمہ کی حفاظت کرنے والے کبھی مٹائے نہیں جاسکتے (خطبه جمعه فرموده اار جنوری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیات تلاوت کیں۔أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَأَهُ حَسَنًا فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَاتٍ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُوْنَ۔وَاللَّهُ الَّذِى اَرْسَلَ الرِّيحَ فَتُثِيْرُ سَحَابًا فَسُقْنُهُ إِلَى بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ اور پھر فرمایا: (فاطر : ۹-۱۰) گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں چند بے شعور ملا نوں نے اور حکومت نے لکھوکھا احمدی مسلمانوں کو بزور شمشیر اسلام سے برگشتہ کرنے کی جو نا پاک کوشش شروع کر رکھی ہے اب یہ کوشش اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔بڑا ہی یہ بدقسمت دور ہے اسلام کے لئے کہ گذشتہ تیرہ سو بلکہ چودہ سوسال میں اس سے پہلے یہ واقعات تو نظر کے سامنے آتے رہے کہ بعض لوگوں نے اسلام کا پیغام صحیح نہ سمجھا اور اسلام کی روح کو اور اُس کے مغز کو نہ پاسکے اور اسلام کے لئے یہ جائز سمجھ لیا کہ بزور شمشیر غیر مسلموں کو مسلم بنایا جا سکتا ہے اور تلوار کے زور سے کسی کے دل میں ایمان بھی داخل کیا جا سکتا ہے۔یہ بدقسمت دور ایک