خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 179 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 179

خطبات طاہر جلدم بُرا قرار دیا ہے“ 179 خطبه جمعه یکم مارچ ۱۹۸۵ء حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی گستاخی کرنے والے یہ لوگ مسلمانوں کو احمدیوں کے خلاف انگیخت کر رہے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم تم تو بھائی بھائی ہیں اس لئے ان احمد یوں کے پیچھے پڑو جو حضرت محمد رسول کریم ﷺ کی غیرت رکھتے ہیں۔ایک آواز آج اٹھ رہی ہے کہ ہم تم بھائی بھائی ہیں اور ایک آواز کل بھی اٹھی تھی کہ ہم تم بھائی بھائی ہیں۔آج بعض نادان مسلمانوں کی طرف سے یہ آواز اٹھی ہے جبکہ پہلے آریہ صاحب ہوش لوگوں کی طرف سے یہ آواز اٹھی تھی اور فتنہ پھیلانے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔اخبار لکھتا ہے کہ یہ مولانا کفایت اللہ کا فتویٰ ہے جو ہم تمہیں بتا رہے ہیں اور جس کا تمہیں علم نہیں کہ احمدیوں سے میل جول بھی منع ہے۔مگر مرزائیوں کی چالا کی ، ہوشیاری اور خوش قسمتی ملاحظہ ہو جو مسلمان ان کو کا فرقرار دیتے ہیں ان کے ہی لیڈر مرزائی بنے ہوئے ہیں اس وقت لاہور کے بدنام اخبار مسلم آؤٹ لک کے ایڈیٹر اور پرنٹر پبلشر کے قید ہونے پر تمام ہندوستان کے مسلمان ایک غیر معمولی مگر فرضی جوش کا اظہار کر رہے ہیں اور مسلم آؤٹ لک“ کی پیروی کے لئے بے قرار ہوئے پھرتے ہیں۔اخبار مسلم آؤٹ لک کے متعلق ہمیں یہ معلوم کر کے از حد حیرت ہوئی ہے کہ اس کے ایڈیٹر مسٹر دلاور شاہ بخاری احمدی تھے۔( جنہوں نے ورتمان کے مضمون پر جوابی حملہ کیا تھا) اور جب ہائیکورٹ کا نوٹس اُن کے نام آیا تو وہ مرزا قادیانی کے پاس گئے تا کہ اپنے ڈیفنس یا طرز عمل کے متعلق اس کی رائے لیں۔مرزا نے انہیں مشورہ دیا کہ معافی مانگنے کی بجائے قید ہو جانا بہتر ہے۔( محمد مصطفی ﷺ کی غیرت کی خاطر اگر تم قید ہوتے ہو تو کوئی پرواہ نہیں۔چنانچہ واقعہ یہی ہوا اور انہیں قید با مشقت کی سزادی گئی اور انہوں نے بڑی خوشی سے اُسے قبول کیا۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ وہ مرزا قادیانی کے پاس گئے اور انہوں نے یہ مشورہ دیا ) غرضیکہ ہر پہلو سے یہ ایک احمدی تحریک ہے۔“ (اخبار گورو گھنٹال لا ہورا / جولائی ۱۹۲۷ء) کہاں ہیں آج کے مؤرخ پاکستان جو ساری اسلامی تاریخ کا حلیہ بگاڑنے کے درپے ہیں