خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 149
خطبات طاہر جلدم 149 خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب مسلمانان ہندوستان کا قومی تحفظ اور جماعت احمدیہ ( خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِ؟ وَلَوْكَرِهَ الْكَفِرُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ & پھر فرمایا: ( الصف : ٨-١٠) حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ مزعومہ قرطاس ابیض کی بات ہو رہی ہے۔اس میں ایک یہ الزام بھی بار بارد ہرایا گیا ہے کہ نعوذ بالله من ذالک جماعت احمد یہ اسلام کی بھی دشمن ہے، قوم اور وطن کی بھی دشمن ہے اور اس کی غداری سے قوم ، وطن اور ملت کو بڑا شدید خطرہ ہے۔یہ صرف اسلام ہی کے لئے ایک Threat اور خطرہ کا باعث نہیں بلکہ ساری ملت اسلامیہ اور مسلمان ممالک کے لئے بھی خطرہ کا موجب ہے اور دلیل یہ پیش کی گئی ہے کہ چونکہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ اسلامی