خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 1001
خطبات طاہر جلدم 1001 خطبه جمعه ۲۰ / دسمبر ۱۹۸۵ء نہیں فرمایا کہ تم اعلیٰ ٹھہرو گے آپ کے غلاموں کو فر مایا کہ تم اعلیٰ ٹھہرو گے۔ع تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے ( در تین صفحه : ۱۷) شان امت محمد یہ دیکھیں کہ کتنی حیرت انگیز شان ہے کہ خدا تعالیٰ نے لفظ اعلیٰ کا استعمال پہلے نبی کے متعلق فرمایا تھا اب نبی کے غلاموں کے متعلق فرما رہا ہے۔پس یہ جو لفظ اعلیٰ ہے جب ہم خدا تعالیٰ کی حمد کے گیت گاتے ہیں سبحان ربی الاعلیٰ تو اس میں زمانے کے تمام فسادات کا علاج بھی موجود ہے۔فرعون خواہ اول ہو یا ثانی ہو یہودخواہ اول ہوں یا یہود کے مظہر ہوں جس قسم کے بھی فرعون ہمارے سامنے آئیں گے جس قسم کے بھی یہود ظاہر ہوں گے آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق اگر آپ مومن رہیں گے، اگر آپ اپنے سجدوں کو کچی حمد سے بھر دیں گے تو خدا کی قسم ! آپ ہی غالب رہیں گے اور آپ ہی غالب رہیں گے کہ خدا تعالیٰ تکرار کے ساتھ آپ کو بتا رہا ہے کہ اے محمد مصطفی ﷺ کے غلامو! تم پر کسی اور قوم کو، کسی اور فرعون کو غلبہ نصیب نہیں ہو سکتا، ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم نے تم سے وعدہ کیا ہے کہ تم اعلیٰ ٹھہرو گے لیکن شرط یہ ہے کہ رب اعلیٰ کے حضور جھکے رہنا اور زمین میں علو کی تمنا نہ کرنا کیونکہ زمین میں علو کی تمنا کرنے والے ہمیشہ ذلیل قرار دیئے جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کی ترقی اور جماعت احمدیہ کے غلبہ اور جماعت احمدیہ کی فلاح و بهبود کا راز جماعت احمدیہ کے رکوع اور سجدے میں ہے۔جتنا آپ کا رکوع ربی العظیم کے حضور عاجزی اختیار کرے گا اتنا ہی زیادہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو اچھی عظمتیں نصیب ہوں گی۔جتنا آپ کے سجدے خدا تعالیٰ کے حضور انتہائی انکساری اختیار کریں گے اسی قدر رب اعلیٰ کی طرف سے آپ کو علو نصیب ہوگا۔نہ عظمتوں میں کوئی قوم آپ کا مقابلہ کر سکے گی نہ علو مرتبت میں کوئی قوم آپ کا مقابلہ کر سکے گی اور اگر آپ رکوع اور سجدہ کو لا زم بنالیں اور پکڑے رہیں اور نہ تھکیں اور جان سے زیادہ عزیز بناتے ہوئے ان کے ساتھ چھٹے رہیں تو ہمیشہ کے لئے آپ کی عظمتیں بھی بڑھتی رہیں گی اور آپ کا علو مرتبت بھی بڑھتا رہے گا کیونکہ سجدوں میں جس خدا کی عظمت کے آپ گیت گاتے ہیں اس کی عظمتوں کی انتہا کوئی نہیں جتنا زیادہ آپ اس کی معرفت میں ترقی کریں گے اتنا ہی