خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 2

خطبات طاہر جلد ۳ 2 خطبه جمعه ۶ جنوری ۱۹۸۴ء 2,99,383 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ باقی چندوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور وقف جدید کی تحریک کی طرف نسبتا کم توجہ ہوتی ہے، انجمنوں میں سے اسے تیسرے درجے کی انجمن سمجھا جاتا ہے اس لئے عموماً بچا ہوا مال وقف جدید کی طرف منتقل ہوتا ہے، تو یہ اللہ تعالیٰ کی بے حد رحمت ہے اور اس کا کرم ہے کہ غیر معمولی کوشش، غیر معمولی تحریک کے بغیر بھی خدا تعالیٰ نے اس تحریک کی جیب بھی بھر دی اور توقع سے بڑھ کر وصولی ہوئی۔دفتر اطفال کا بجٹ 2,15,000 روپے تھا اور گزشتہ سال اس کی وصولی گزشتہ سال سے مراد ہے 1982ء میں اس کی وصولی 1,41,000 تھی لیکن سال گزشتہ 1983ء میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ وصولی بھی بڑھ کر 2,20,000 تک پہنچ گئی۔اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی نمایاں ترقی ہوئی اور کل اضافہ جو گزشتہ سال کے بجٹ کے مقابل پر ہوا ہے وہ 3,94,523 روپے کا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ امسال بھی جماعت اسی طرح قربانی کی روح کا مظاہرہ کرے گی اور وقف جدید کو بھی مالی قربانی میں محض اللہ شامل کرتی رہے گی۔وقف جدید کے سلسلہ میں یہ بات ضروری ہے کہ معلمین کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔بعض علاقوں میں کثرت سے ہندوؤں کا رجحان ہے اسلام کی طرف اور وہاں خاص وقف کی روح وقف کرنے والے مجاہدین کی ضرورت ہے۔ہمارے رہن سہن سے ان کا رہن سہن مختلف ہے ، ہمارے حالات اور موسموں سے ان علاقوں کا رہن سہن اور موسم مختلف ہیں اور کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بعض دفعہ تو پانی اتنا گندا اور کسیلا اور متلانے والا ملتا ہے کہ وہ پانی پینا ہی ایک بہت بڑی قربانی ہے۔پھر علاقے میں سانپ بچھو بھی ہیں، خوراک کی کمی، بعض دفعہ بہت عرصہ تک بارش نہیں ہوتی تو اس کی وجہ سے پانی اور بھی زیادہ گہر ا چلا جاتا ہے اور مہنگا ملتا ہے، بہت قیمت دے کر پانی لینا پڑتا ہے وہاں، تو ان حالات میں وقف جدید کے معلمین محض اللہ بہت بڑی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور خدا کے فضل سے اس وقت تک دوسو سے اوپر گاؤں ایسے ہیں جہاں اسلام داخل ہو گیا ہے اس سے پہلے کوئی وہاں اسلام کا نشان نہیں تھا۔وہاں جہاں بت پرستی ہوتی تھی اب خدائے واحد کی عبادت ہونے لگی ہے، جہاں پہلے آنحضرت علے سے کدورت تھی وہاں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا نام لیتے ہوئے آنکھیں نمناک ہوتی ہیں اور درود بھیجا جاتا ہے۔تو ایک بہت عظیم الشان خدمت ہے یہ جو