خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 695
خطبات طاہر جلد ۳ 695 خطبه جمعه ۲۳ / نومبر ۱۹۸۴ امیر ہوں یا ان کے غریب۔امیر تکبر کے نتیجہ میں اپنے آپ کو تباہ نہ کریں اور غریب اپنی غربت کو کفر میں نہ تبدیل ہونے دیں۔خدا پر بھروسہ رکھیں، رزق خدا تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔اگر دیانتداری سے کام لیں گے دیانتداری سے کام کریں گے اپنی تجارتوں کو پاک اور صاف کریں گے تو اللہ خَيْرُ الرُّزِقِینَ ہے اس کا وعدہ یہ ہے کہ جب خوف اور طمع کی حالت میں تم مجھے اٹھ کر پکارتے ہو وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ 0 پھر ایسے لوگوں سے میں یہ سلوک کرتا ہوں کہ ایک جاری چشمہ ان کو نعمتوں اور رزق کا عطا فرماتا ہوں ، وہ خرچ کرتے چلے جاتے ہیں اور میں دیتا چلا جاتا ہوں۔خدا کرے کہ ایسا ہی منظر ہم دیکھیں۔آمین۔