خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 682 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 682

خطبات طاہر جلد ۳ 682 خطبه جمعه ۱۶/ نومبر ۱۹۸۴ء اٹھیں گی تو خدا کی قسم زمین کی لعنتیں آپ کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گی۔میرے خدا کا ایک سلام ایسی قوت رکھتا ہے کہ ساری لعنتیں اس سے ٹکرا کر پارہ پارہ ہو جائیں گی اور نا کام ہونگی اور نا مراد ہونگی۔خدا کی آواز میں السلام علیکم جماعت کو میں پہنچاتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ یہ سلامتی آپ کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔کوئی نہیں جو اس سلامتی کومٹا سکے۔یہ کیا چیز ہیں ان کی گالیاں کیا چیز ہیں؟ ان کا ایک ہی جواب ہے پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آپ آگے بڑھیں ، زیادہ شان کے ساتھ اسلام کا قافلہ شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے سے آگے بڑھتا چلا جائے۔یہ شور و غوغا ، یہ تو قافلوں کے مقدر میں لکھا ہوا ہے، ان کی آواز میں بے معنی اور حقیر ہیں اور یہ پیچھے رہ جانے والی آواز میں ہیں۔ہر منزل پر نئے شور آپ سن سکتے ہیں لیکن ہر منزل کے شور مچانے والے پیچھے رہتے چلے جائیں گئے۔ایک ہی علاج ہے کہ اپنی رفتار کو تیز سے تیز تر کر دیں یہاں تک کہ ان کا شور و غوغا آپ کی گرد کو بھی نہ پہنچ سکے۔اس تیزی کے ساتھ ، اس شان کے ساتھ غلبہ اسلام کی شاہراہ پر آگے بڑھتے چلے جائیں کہ دیکھتے دیکھتے وہ وعدہ جو اس آیت میں کیا گیا ہے لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّم آپ کے ذریعہ ہاں آپ کے ذریعہ وہ دن ہم اپنی آنکھوں کے ساتھ ابھرتا ہوا دیکھیں ، وہ سورج اپنی آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہوا دیکھیں کہ اسلام سارے ادیان پر غالب آچکا ہو اور میرے آقا ومولا آپ کے آقا و مولا ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺ تمام دنیا پر غالب آچکے ہوں۔ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی رسول ہو اور ایک ہی راجدھانی ہو اور وہ اسلام کی راجدھانی ہو۔(آمین)