خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 572
خطبات طاہر جلد ۳ نصیحت کرنے والوں کے لئے۔572 خطبه جمعه ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۴ء اب بات تو یہ بظاہر بڑی عجیب لگتی ہے اور دشمن ہمیشہ اس بات پر تعجب بھی کیا کرتا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ تمہارا لائحہ عمل کیا ہے، تم مقابل پر کیا تدبیر کر رہے ہو؟ تو تم لوگ آگے سے کہ دیتے ہو کہ ہم تو دعا کرتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں اور سنے والا بڑے تعجب سے دیکھتا ہے کہ بڑی بیوقوف قوم ہے، بڑے جاہل لوگ ہیں؟ دنیا ہر قسم کی تدبیریں کر رہی ہے ، ہر قسم کے دکھ پہنچانے کے سامان کر رہی ہے اور ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہے اور یہ عجیب جاہلوں کی قوم ہے جب ہم ان سے کہتے ہیں کچھ ہاتھ ہلاؤ، کچھ جوابا کا روائی کرو جواب یہ دیتے ہیں کہ ہم تو عبادت کر رہے ہیں اور یہ یہی حالت قرآن کریم بھی پیش کر رہا ہے۔فرماتا ہے اس کا حل یہ ہے ان سارے مصائب کا ان ساری مصیبتوں کا وَ اَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ اپنے دن کو بھی عبادتوں سے گھیر لو طَرَقَ النَّهَارِ کا مطلب ہے گھیر لو سارے دن پر تمہاری عبادتیں پھیل جائیں وَ زُلَفًا مِنَ الَّيْلِ اور رات کا ایک حصہ بھی عبادت سے زندہ کرو۔اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ اور یہ قانون یاد رکھو کہ ہمیشہ حسن بدیوں کو کھا جایا کرتا ہے۔یہاں جو یہ فرمایا کہ ذلِكَ ذِكْرى لِلذَّكَرِيْنَ اس میں کون سی نصیحت ہے؟ یہ تو سب کو پتہ ہے کہ دن کے بعد رات آتی ہے اور رات کے بعد دن آتا ہے اور یہی قانون ہے یہی ہمیشہ سے انسان دیکھتا چلا آیا ہے اس میں خاص نصیحت کون سی ہے۔اس نصیحت کی کنجی اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ میں ہے کہ تم یہ نہ سمجھو کہ یہ اتفاقی باتیں ہیں ، اندھیرا کبھی دن کو کھا جاتا ہے اور کبھی دن اندھیرے کو کھا جاتا ہے۔فرمایا غور کر واند ھیرے کی تو کوئی حقیقت نہیں۔یہ ہمیشہ روشنی ہوتی ہے جو تاریکی کو کھایا کرتی ہے اور روشنی کے نہ ہونے کا نام اندھیرا ہے اس لئے یہ نہ سمجھو کہ یہ اتفاقی حادثات ہیں اسی طرح چلتا چلا آرہا ہے کبھی اس کی باری اور کبھی اس کی باری ان معنوں میں نہیں ہے بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ جب نیکیاں اٹھ جاتی ہیں تو ان کے نہ ہونے کا نام تاریکی ہے اور جب نیکیاں واپس آجاتی ہیں تو تاریکی کے لئے بھا گنا مقدر ہے اس کے سوا تاریکی کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتی روشنی کا۔تو فرمایا اپنے وجود کو روشنی سے بھر دو کیونکہ تمہارے مقابل پر تاریکی ہے اور روشنی عبادت الہی سے نصیب ہوتی ہے۔فرمایا اپنے دن بھی روشن کرو گے اور اپنی راتیں بھی