خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 566 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 566

خطبات طاہر جلد ۳ 566 خطبه جمعه ۵/اکتوبر ۱۹۸۴ء مددفرمائے گا اور تمہیں غالب کرنے پر خدا قادر ہے۔کس طرح حق کو غالب فرمائے گا یہ ایک الگ بڑا تفصیلی مضمون ہے۔کیونکہ وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے میں اسے چھوڑتا ہوں لیکن صرف آخری بات میں یہ کہہ دیتا ہوں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو اس نے پہلے بھی یہ واقعہ گزر چکا ہے۔اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إلى قَوْمِهِمْ فَجَاءُ وَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوْا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (الروم: ۴۸) کہ دنیا میں ہم نے پہلی مرتبہ تو نبی نہیں بھیجے۔یہ ایک لمبا دستور ہے نہ ختم ہونے والا کہ ہم ابنیاء بھیجتے چلے آئے ہیں اور جب بھی اس قوم نے جن کی طرف ابنیاء آئے انکار کیا فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِيْنَ أَجْرَمُوا۔پھر ان ظلم کرنے والوں سے ہم نے بدلہ لیا ہے۔وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ اور ہم پر حق ہے یہ بات کہ ہم مومنوں کی مدد کریں۔اب یہاں بھی لفظ حق استعمال فرمایا اور کس طرح اس سارے مضمون کو کامل کر دیا ہے! ایک پورا دائرہ مکمل فرما دیتا ہے اللہ تعالیٰ کہ حق سے آغاز ہوا ہے کا ئنات کا حق ذریعوں سے آغاز ہوا ہے، حق بنانے کی خاطر آغاز کیا گیا ہے کا ئنات کا۔یہ جو زمین و آسمان روحانی دنیا کے بنائے جاتے ہیں یہ اسی لئے ہیں تا کہ تمہیں حق بنادیں اور جب تم حق ہو جاؤ گے تو پھر خدا کی اپنی ذات کی اپنے حق کی قسم کھاتا ہے کہ وہ اپنے اوپر تمہاری مددفرض کرلے گا ناممکن ہے پھر کہ دنیا تمہیں ہلاک کر سکے۔ہم سزا دیں گے ان کو جو تمہارے خلاف زیادتیاں کرتے ہیں اور ظلم کرتے ہیں اور ہم تمہاری مدد کو آئیں گے اور ضرور آئیں گے۔اتنا عظیم الشان وعدہ ہو جس قوم کے ساتھ اس کے لئے آزمائش کے چند دن کیا حیثیت رکھتے ہیں اور آزمائش کے وہ دن جو دن بدن ، لمحہ بہ لمحہ ان کی کیفیت بدلتے چلے جارہے ہیں اور اندھیروں سے روشنی میں نکال کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نئی محبتیں عطا کرتے چلے جاتے ہیں اور نئے روحانی مراتب عطا کر رہے ہیں وہ ابتلا بھی احسان ہی کا رنگ رکھتا ہے جس کے آخر پر پھر یہ وعدہ ہو اور خدا حق ذات کی قسم کھا کر یہ کہہ رہا ہے کہ میں ضرور تمہاری مددکو آؤں گا تم نے بالکل مایوس نہیں