خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 541
خطبات طاہر جلد ۳ 541 خطبه جمعه ۲۸ ستمبر ۱۹۸۴ء يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةٌ مِّنْهُ وَفَضْلاً خدا کہتا ہے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت ڈالو تمہیں مغفرت نصیب ہو تمہیں مال کی محبت کم ہو جائے دلوں میں اور تم تقویٰ کی زندگی اختیار کرو پھر خدا کی طرف سے جو اموال آئیں گے وہ برکتیں لے کر آئیں گے، وہ رحمتیں لے کے آئیں گے، وہ تمہارے لئے ابدی سکون کی جنت لے کر آئیں گے۔وہ تمہاری دنیا بھی سنوار دیں گے اور تمہاری آخرت بھی سنوار دیں گے مگر مال پہلے آجائیں اور دل کی حالت میں پاک تبدیلی نہ ہو یہ باتیں مصر ہیں اور نقصان دہ ہیں۔پس جب خدا تعالیٰ الہی جماعتوں کو خطرات میں سے گزارتا ہے اور ابتلاؤں میں سے گزارتا ہے اور پھر ان کو خرچ کرنے کی طرف بھی بلاتا ہے کہ ان خطرات اور مصیبتوں اور مشکلات کے وقت میں میری راہ میں اور خرچ کرو تو عملاً یہ ایک ایسے دور کی خوشخبری ہے جو بہت ہی رحمتوں اور برکتوں والا دور بعد میں آنے والا ہے اور اس سے پہلے دلوں کے زنگ دور ہو رہے ہیں اور صفائیاں ہو رہی ہیں۔جس طرح جلسہ سالانہ میں مہمانوں کے آنے سے پہلے ہم دیگیں صاف کروایا کرتے تھے کہیں وہ تیز اب دھل رہے ہیں ان کے اندر تو کہیں قلعی ہو رہی ہیں اور صفائیاں ہر قسم کی۔تو بہت کثرت سے چیز ملنی ہو تب یہ صفائیاں ہوا کرتی ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اس لئے کر وار ہے ہیں مغفرت کا انتظام کہ تمہیں ہم بہت دینے والے ہیں سنبھالا نہیں تم سے جائے گا۔اگر مغفرت سے پہلے تمہیں دے دیا تو پھر تم مارے جاؤ گے۔پھر تمہارا حال انہی قوموں کی طرح ہو جائے گا جن کو دولتیں ملیں لیکن ان کی دنیا بھی مٹائی گئیں اور انکی آخرت بھی مٹائی گئی۔وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِیم اللہ تعالی تنگی ڈالنے کے لئے تم سے نہیں لے رہا وسعتیں عطا کرنے کے لئے لے رہا ہے۔گویا خدا کی راہ میں جتنا خرچ کرو گے اتنا تمہیں وسعتیں نصیب ہونگی ہر جہت میں وسعتیں نصیب ہوگی تمہارا مال بھی بڑھے گا، تمہارا رعب بھی بڑھے گا تمہارے نفوس میں بھی برکت پڑے گی ، نئے خطے تمہیں نصیب ہونگے ، تمہارے مکانوں کو وسیع کیا جائے گا، تمہارے تعلقات وسیع ہونگے۔گویا ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ کو تم واسع پاؤ گے اور عَلِیمٌ۔عَلِیم ان معنوں