خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 48
خطبات طاہر جلد ۳ 48 خطبه جمعه ۲۰ / جنوری ۱۹۸۴ء سی (BBC) کی خبروں میں میں نے سنا کہ آدھا افریقہ بھوک سے مرنے کی راہ دیکھ رہا ہے گویا کہ افریقہ کی آدھی آبادی کے متعلق اب ماہرین کو یہ خطرہ در پیش ہو گیا ہے کہ یہ بھوک سے مر جائیں گے اگر اب بارشیں نہ ہوئیں تو۔بہت شدید حالت ہے تکلیف کی اور ہزار ہا بلکہ لاکھوں جانور بھوک سے مرچکے ہیں وہاں اور بعض علاقوں میں پنجر کے پنجر پڑے ہوئے نظر آتے ہیں اس لئے بہت درد سے دعا ئیں جاری رکھیں جب دوسروں کا درد کریں گے تو اللہ آپ پر بھی زیادہ رحمت فرمائے گا۔تو ان دعاؤں کو نہیں بھولنا نہیں چھوڑ نا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل نازل فرمائے اور جیسا کہ میں نے تحریک کی تھی عربوں کو بھی اپنی دعاؤں میں خصوصیت سے یادرکھیں اور اس دعا کو بھی بالکل نہیں چھوڑنا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوں۔