خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 533 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 533

خطبات طاہر جلد ۳ 533 خطبه جمعه ۲۱ ستمبر ۱۹۸۴ء چھوٹی دکھائی دینے لگے اور پھر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اور بھی زیادہ وسیع جگہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین اس کے علاوہ ایک جنازے کا اعلان ہے۔ہمارے ایک بہت ہی مخلص دوست ہیں فرخ صاحب ( منیر احمد فرخ صاحب آف اسلام آباد ) چوہدری عبد الاحد صاحب ان کے والد کا نام تھا فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ والے، فرخ صاحب تھے ان کی والدہ وفات پاگئی ہیں اور فرخ صاحب وہ ہیں جنہوں نے بہت محنت کی تھی ہمارے ٹرانسلیشن سسٹم کے لئے ،جلسہ سالانہ کے اوپر جو Equipment تیار کئے ہیں وہ انکی کارکردگی کا نتیجہ ہے اور ان کے ساتھیوں کی کارکردگی کا۔ایک گروپ تھا جنہوں نے بڑی محنت سے وہ کام پورا کیا تھا۔یہاں تک کہ جس خرچ کا اندازہ کمپنیوں کی طرف سے کم از کم چالیس لاکھ اور بعض کے خیال میں ساٹھ ستر لاکھ روپے تک پہنچ جاتا تھا وہ انہوں نے ایک لاکھ کچھ ہزار روپے کے اندر پورا کر دیا۔تو ان کی والدہ کی وفات ہوئی ہے اور ان کا مجھے فون ملا ہے کہ والدہ کی بڑی شدید خواہش تھی کہ آپ جنازہ پڑھائیں اس لئے ان کی والدہ کا جنازہ جمعہ کے بعد پڑھا جائے گا۔