خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 475 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 475

خطبات طاہر جلد۳ 475 خطبه جمعه ۳۱ را گست ۱۹۸۴ء سمجھا دیا کہ جب بھی تمہارا اختلاف ہوا کرے اس وقت تم نے آمر کی بات نہیں مانی بلکہ قرآن اور سنت کی طرف رجوع کرنا ہے۔اس کے سوا کسی شرعی عدالت کے طریق کار کا کوئی ذکر قرآن کریم میں نہیں ملتا لیکن جہاں تک بعد کے زمانے کے علما کے من گھڑت قصے ہیں ان پر بنا کی جاتی رہی۔وہ جو بعد کے سلاطین کے زمانہ میں پیدا ہونے والے جو علما تھے جنہوں نے سلاطین وقت کو خوش کرنے کے لئے شریعت کے ساتھ بھی کھیل کھیلنے میں کوئی حرج نہ سمجھا انہوں نے سلاطین کو بعض حقوق دیئے اور قطع نظر اس کے قرآن کس سلطان کو حکم دیتا ہے کہ نہیں اسے انہوں نے تسلیم کیا۔چنانچہ موجودہ شرعی عدالت یعنی So Called مزعومہ طور پر جسے شرعی عدالت کا نام دیا گیا ہے اس کی بھی یہی حیثیت ہے۔تمام بحث کے دوران احمدیت کے مخالف علما سلاطین کے حقوق کا ذکر کرتے رہے۔نہ قرآن کا ذکر نہ رسول کا ذکر بلکہ سلاطین کو یہ حق ہے جو مسلمان سلطان ہو اس کو یہ حق ہے کہ یہ کرے، اس کو یہ حق ہے کہ وہ کرے اور اس حق کی بحث میں یہ بتاتے رہے کہ فلاں فقیہہ نے یہ کہا ہے کہ حق ہے، فلاں عالم نے یہ کہا ہے کہ یہ حق ہے، قرآن نے کہاں سلطان کا حق مقرر فرمایا ہے اور کس تفصیل سے اس پر روشنی ڈالی ہے اس کا کوئی ذکر نہیں۔چنانچہ اگر سلاطین کی بحث کو لیجئے تو اس پر مزید غور کرتے ہیں کہ شرعی عدالت پھر کیسے بنے گی۔جب تک سلطان نہ پہلے بن جائے جس کو شریعت حق دے سلطانی کا اس کے شرعی عدالت بننے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔اگر سلطان کو کوئی شرعی عدالت بنانے کا حق بھی ہو تو اول تو وہ قرآن کریم کی اس واضح ہدایت کے تابع رہے گا حق : وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا النساء :۲۰) عام حالات تو کیا اگر کسی قوم سے دشمنی بھی ہو تو کوئی عدالت بھی اگر عدل سے عاری ہوگی ، گر جائے گی عدل کے مقام سے تو قرآن کی رو سے وہ شرعی عدالت نہیں رہے گی مگر اس سے قطع نظر ہم فی الحال سلطان کی طرف چلتے ہیں کہ سلطان ہے کیا چیز ؟ قرآن کریم کس کو سلطان کہتا ہے اور جس کو سلطان کہتا ہے کیا اس کو شریعت کی نمائندگی کا بھی حق ملتا ہے؟ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر مسلمانوں کی اکثریت ہو تو ان کا سلطان شرعی نمائندہ کہلا سکتا ہے۔غالباً یہی موقف تھا جو وہ لیتے رہے لیکن وہ کس قسم کا سلطان ہو؟ کیا موروثی سلطان کو قرآن کریم شرعی حق دیتا ہے سلطانی کا یا ایسے انقلاب کے