خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 467
خطبات طاہر جلد ۳ 467 خطبه جمعه ۲۴ / اگست ۱۹۸۴ء کے رجحان ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں، وہاں سے اطلاعیں آرہی ہیں۔ہندوستان کے بعض علاقوں میں خدا کے فضل سے بڑا رجحان ہے۔ان میں جو آندھرا پر دیش میں جہاں بیعتیں پہلے ہوئی تھیں وہاں کی خوشخبری یہ ہے کہ سات مزید گاؤں خدا کے فضل سے احمدی ہو چکے ہیں اور سات گاؤں تیار بیٹھے ہیں اب آنے کے لئے اور جتنی مخالفت بڑھ رہی ہے اتنا زیادہ احمدیت کی طرف توجہ بڑھتی جارہی ہے۔اور جہاں تک کینیا کا تعلق ہے۔کینیا والے جانتے ہیں کہ وہاں جماعت بڑی اچھی اور مضبوط ہوا کرتی تھی لیکن تبلیغ کے لحاظ سے کافی سستی بھی تھی اور افریقنوں کو انہوں نے نظر انداز کیا ہوا تھا۔افریقنوں میں کینیا میں بہت کم تبلیغ کی گئی ہے۔اسی وجہ سے مغربی افریقہ میں تو بہت بھار تجما عتیں مقامی بنی ہیں لیکن کینیا میں زیادہ تر پاکستانی اور ہندوستانی نثراد احمدی تھے اور جب وہ یہاں منتقل ہو گئے انگلستان میں تو وہاں کی جماعت بہت کم رہ گئی اور کمزور ہوگئی۔تو اب وہاں کے مبلغین خدا کے فضل سے توجہ کر رہے ہیں لیکن ان کی توجہ سے بہت بڑھ کر اللہ تعالی خود بخود ایسے سامان پیدا فرما رہا ہے کہ کثرت سے بعض جگہ رحجان ہوا ہے۔چنانچہ کوالے(Kwale)اس کا تلفظ پتا نہیں کو الے ہے یا کیا کے علاقیسے کئی نئی جماعتوں کے بنے کی اطلاع ملی ہے حال ہی میں 407 افراد بیعت کر کے داخل ہو چکے ہیں اور تیزی سے اس علاقے میں رحجان پیدا ہوا ہے ان کو میں نے لکھا ہے کہ اس کو اور زیادہ تیزی اور شدت پیدا کرنے کی خاطر وقف عارضی کی مہم میں بدلیں اور صرف مبلغ نہ رہے یا بیعتیں کروا کے واپس نہ آجائے کیونکہ ایسے علاقوں میں جہاں تیزی ہو وہاں خطرات بھی ہوتے ہیں۔بعض دفعہ تیزی سے رجحان ہوتا ہے اور پھر لوگ بیٹھ جاتے ہیں عدم تربیت کا شکار ہو کر پھر بعض واپس جانا شروع ہو جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب نعمتیں عطا ہوں تو ان کی قدر کرنی چاہئے۔شکر کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اس طرف ساری جماعت کا رخ موڑ دیا جائے۔چنانچہ ہندوستان میں جب آندھرا پردیش سے مجھے اطلاع ملی تھی ابتدا میں کہ وہاں رجحان ہے تو زیادہ تر اس رجحان کو تقویت وقف عارضی کے ذریعہ ملی تھی اور حیدر آباد دکن کی جماعت مخلصیں اور اردگرد کی جماعتوں کیبلکہ ہندوستان کی دوسری جماعتوں سے بھی بعض ہم نے واقفین عارضی بھجوائے اور ایک رجحان پیدا ہوا اور بھی بڑی تیزی سے اللہ نے وہاں جماعتوں میں ترقی دی۔یعنی گزشتہ ایک سال میں