خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 462
خطبات طاہر جلد ۳ 462 خطبه جمعه ۲۴ / اگست ۱۹۸۴ء ابھی ساڑھے پانچ ماہ باقی ہیں اور جس طرح چندوں میں دیکھا جاتا ہے کہ آخر پر جا کر رفتار تیز ہو جاتی ہے اگر اسی طرح ہم ان سے امید لگا ئیں تو امید ہے کہ انشاء اللہ تعالی سو سے آگے بڑھ جائیں گے۔انگلستان دوسرے نمبر پر ہے اس میں ۸ بیعتیں ہوئی ہیں حالانکہ جماعت بہت بڑی ہے۔اب کچھ خطوں سے لگتا ہے کہ توجہ شروع ہوئی ہے لیکن چونکہ Late Starters ہیں بعد میں آنے والے ہیں اور اس میدان میں اسلئے کچھ وقت لگے گا۔تبلیغ کے لئے تو پہلے تیاری ہوا کرتی ہے واقفیت پیدا کرنا،تعلقات بڑھانے پھر ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں، زمینیں بدلنی پڑتی ہیں، بعض تجربے کئے ناکام رہے پھر دوسری جگہ شروع کئے ، بعض طرز اختیار کی وہ ناکام رہی نئی طرز پھر بدلی تو رفتہ رفتہ فن آئے گا ایک ہی دن میں تو انسان پہلوان نہیں بن جایا کرتے۔امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ جس طرح مجھے خطوط سے اندازہ ہو رہا ہے انگلستان کی جماعت بھی جب پوری طرح انہماک سے تبلیغ شروع کرے گی تو ۷، ۸ کا قصہ نہیں بلکہ سینکڑوں میں بات جا پہنچے گی انشاء اللہ تعالیٰ۔ڈنمارک اور سویڈن میں بھی جیسا کہ میں نے بتایا تھا بیعتیں ہوئی ہیں اور دو جگہوں پر ایسی بیعتیں ہیں جو خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔(Iron Curtain) جو کہلاتا ہے یعنی اشترا کی دنیا اس میں ایک تو یوگوسلاویہ میں پہلے ہی خدا کے فضل سے جماعت قائم ہے اور وہاں جب بھی وقف عارضی والے گئے ہیں ان کو خدا تعالیٰ نے نیا پھل عطا فرمایا ہے۔وہاں امکانات ہیں اور جو یوروپین ممالک، ایسے یورپین ممالک جن میں یوگو سلاو ، زیادہ کثرت سے جاتے ہیں ان کو ان کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ان میں بیداری پیدا ہو رہی ہے اسلام کی طرف اسلام کی طرف رحجان پایا جاتا ہے اسلئے ان کوضر ور خاص طور پر پیش نظر رکھیں۔دو ملکوں کی بیعتیں جن کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اسکے علاوہ ہیں۔پولینڈ سے ابھی تازہ اطلاع وقف عارضی کے وفد کی طرف سے آئی ہے کہ خدا کے فضل سے دو بیعتیں ہوئی ہیں اور امام زک کی کوششوں سے خدا کے فضل سے پھل ملا ہے۔واقفین عارضی نے لکھا ہے کہ یہ ہماری محنت سے نہیں بلکہ امام زک نے پہلے سے تیار رکھی ہوئی تھیں اور پولینڈ میں چونکہ پہلے بھی اسلام کا اثر ہے اور اب چونکہ ایک بددلی پیدا ہو رہی ہے اشترا کی فلسفے سے اسی لئے عیسائیت وہاں دوبارہ پہنپ رہی ہے تو اسلام کے پنپنے کے بھی خدا کے فضل سے امکانات ہیں اللہ تعالیٰ تو فیق عطا فرمائے ان کو مزید تو ایک بنیاد بن رہی ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ ایک مضبوط جماعت پر منتج ہوگی۔