خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 417
خطبات طاہر جلد ۳ 417 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء ہوگی ، بڑا غصہ آئے گا اس لئے ہم کہیں گے کہ تم احسان کروا کر احسان فراموشی کیا کرو۔آنحضور سیچ بولتے تھے اور ہم نے تو تمہیں کا فرسمجھ لیا ہے اس لئے تمہارا کیا حق ہے رسول اللہ ﷺ کی پیروی کا۔تم جھوٹ بولا کرو اور اگر سچ بولو گے تو قانون تمہیں تین سال کے لئے اندر کر دے گا۔آنحضرت اپنا حق چھوڑتے تھے غیروں کے لئے تم لوگوں کا حق مارو تم کون ہوتے ہو حضور " کی پیروی کرنے والے! اس لئے جب تک ہمارے حقوق نہیں تلف کرو گے ہم تمہیں سزائیں دیں گے۔آنحضور ﷺ جان اور عزت کی حرمت قائم فرماتے تھے اس لئے تم کون ہوتے ہو کہ جان اور عزت کی حرمت قائم کرو۔یہ شکلیں ہیں آنحضور کی۔یہ کام تھے جو آپ کیا کرتے تھے۔ان چیزوں کی طرف لوگوں کو بلاتے تھے تو سارا اسلام چھوڑ کر آپ کو صرف اذان کہاں سے نظر آگئی ہے یا مسلمان کہلانا کہاں سے نظر آ گیا ہے کہ بس یہی دو چیزیں ہیں گویا اسلام کی۔میں آپ کو وجہ بتا تا ہوں کیوں باقی چیز میں بھول گئیں اس لئے کہ وہ مشکل ہیں، وہ آپ نہیں کرتے ، بہت سارے چھوڑ بیٹھے ہیں اس لئے مشکل کام جو ہیں وہ تو آپ نہیں ان سے ہور ہے وہ یہ ہمیں کیا کہیں گے کہ ہماری نقالی کرتے ہو تم۔اس لئے جو کام آسان ہیں اور چند آدمیوں نے کرنے ہیں وہاں انہوں نے نقالی ڈھونڈ لی ہے۔ایک مولوی نے اذان دے دی اور جماعت کھڑی کرا دی اور مسلمان کہہ دیا اپنے آپ کو جب کوئی فارم بھرنا ہوا اس میں کون سا مشکل کام ہے! تو جو مشکل کام تھے ان سے ہمیں نہیں روک رہے کیونکہ آپ سے نہیں ہوتے وہ۔نیکیاں خود کریں تو پھر کہیں نا کہ ہماری نقالی کرتے ہو۔جھوٹی قسموں سے باز آئیں عدالتوں میں تو پھر کہیں نا کہ ہماری نقالی کرتے ہو۔ظلم اور سفا کی اور لوگوں کے اموال لوٹنا اور ہر روز قتل و غارت اور چوریاں اور ڈا کے یہ سارے کام ہورہے ہیں اس ملک میں جہاں احمدی غیر مسلم ہیں اور بڑی کثرت سے ہورہے ہیں۔تو ان سب کاموں میں ہمیں کیسے روکیں گے کیونکہ اگر وہ روکیں گے تو آپ تو کر نہیں رہے، نقالی کس بات کی ہوگی پھر؟ پس یہ دو آسان کام ہیں اس میں بڑی آسانی کے ساتھ الزام لگ سکتا تھا کہ نقالی کرتے ہو کیونکہ ہر مسجد میں اذان ہوتی ہے اور ہر مسلمان جو مسلمان کہلانا چاہتا ہے ہر شخص خواہ دل میں ایمان ہو یا نہ ہو ،ساری زندگی اس نے کبھی نماز پڑھی ہو یا نہ پڑھی ہو، بدکاریوں میں مبتلا ہو، چور ہوا چکا ہو، کمیونسٹ ہو چکا ہو، اسلام پر ہنستا ہو اس کے لئے مسلمان کہنا کون سا مشکل کام ہے اور اگر اس کے دل میں کوئی تقوی ہی