خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 32 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 32

خطبات طاہر جلد ۳ 32 خطبه جمعه ۱۳؍ جنوری ۱۹۸۴ء بھی اس میں خیر ہے اور ساری دنیا کی بھی اس میں خیر ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ہی دنیا کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔لیکن اگر آپ نے ان باتوں کو بھلا دیا تو آپ سے مراد پھر آپ کے وجود نہیں رہیں گے۔قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے پھر خدا اور قوم پیدا کرے گا جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا ہوگی۔نام تو مسیح موعود کا ہی لگ چکا ہے اس زندگی میں اس کو اب کوئی مٹا نہیں سکتا لیکن ہم میں سے اگر اکثر نے حضرت اقدس مسیح موعود ( علیہ الصلوۃ والسلام) کی طرف منسوب ہونے کا حق ادا نہ کیا تو پھر کچھ اور لوگ ہوں گے جو چنے جائیں گے اس لئے کیوں اس نعمت کو اپنے ہاتھ سے چھوڑتے ہیں۔إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد:۱۲) اللہ تو آپ کو نہیں چھوڑ نا چاہتا وہ تو عفو کا سلوک کر رہا ہے۔بہت سی ہماری غلطیوں۔صرف نظر فرمارہا ہے اور ہمیں ہی اس نے ابھی سامنے رکھا ہوا ہے اس لئے کیوں ایسا موقعہ پیدا کرتے ہیں کہ نعوذ باللہ من ذالک، نعوذ بالله من ذالک خدا ہمیں چھوڑ کر مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام) کے لئے کوئی اور جماعت چن لے۔اللہ نہ کرے ایسا وقت ہو۔خدا کرے کہ ہمیں اپنے سارے معاشرے کو قرآنی ہدایات ، سنت نبوی ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ارشادات کے مطابق جنت بنانے کی توفیق نصیب ہو۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: ایک اور بات میں کہنا چاہتا تھا کہ خشک سالی ہو رہی ہے اور اس سے خصوصاً ان غربا کو بہت تکلیف ہے جن کی فصلوں کا انحصار محض بارش پر ہے اور بہت کثرت سے ایسے بارانی علاقے ہیں اگر ان کی ایک فصل ماری جائے تو پھر وہ دو تین فصلوں تک ان زمینداروں کو وہ فصل اٹھنے نہیں دیتی۔پہلے بھی نقصان ہو چکا ہے بارانی فصل والوں کا اس لئے خاص طور پر درد دل سے دعا کریں اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔ہمارے ربوہ کے بچے جہاں تک بس چلتا ہے گرمیوں میں لوگوں کو پانی پلاتے ہیں تو اس صفت کے چھوٹے سے جلوے میں وہ شریک ہو جاتے ہیں۔جہاں تک ان کو توفیق ملتی ہے تو وہ بچے خاص طور پر دعا کریں کہ اے اللہ ہمیں تو توفیق ملتی ہے ہم پانی پلاتے ہیں۔تو رحم فرما ہماری اس نیکی کو قبول فرما اور لوگوں کو بخش دے، اگر ان سے ناراض بھی ہے تو انہیں معاف فرما اور بکثرت ان کے لئے