خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 24
خطبات طاہر جلد ۳ 24 خطبه جمعه ۱۳/ جنوری ۱۹۸۴ء والے تمہارے گھروں میں موجود ہوتے ہیں بعض دفعہ، بد نیتی کے ساتھ بھی تمہیں نقصان پہنچاتے ہیں یا بعض دفعہ ان معنوں میں دشمن بن جاتے ہیں کہ تمہاری محبت ان کو بگاڑ دیتی ہے اور پھر وہ عملاً تم سے دشمنی کر رہے ہوتے ہیں ، جب بدیاں کرتے ہیں تو تم ان میں ذمہ دار ہو جاتے ہو۔بہر حال اس کے کئی معنی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کے باوجود ہم تمہیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ اپنے خاوندوں کے جرائم دیکھو، اپنی بیویوں کے جرائم دیکھو، اپنی اولاد کی غفلتیں اور کوتا ہیاں دیکھو پھر بھی حکم یہ ہے کہ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ ۚ وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا (التغابن : ۱۵) وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ کہ اے لوگو! اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تمہاری بیویوں میں سے یا خاوندوں میں سے اور تمہاری اولاد میں سے تمہارے دشمن بھی ہیں ان سے بچو! اتنا تو تم تمہیں حق ہے کہ ان کی بدیوں سے یا ان کے بد افعال کے بدنتائج سے بچنے کی کوشش کرو لیکن یہ کہ پھر معاف نہیں کرنا ، انکو مارنا پیٹنا ہے ان سے بدلے اتارنے ہیں یا مظالم کرنے ہیں اس کی خدا تعالیٰ تمہیں اجازت نہیں دیتا۔وَإِنْ تَعْفُوا پہلی بات یہ فرماتا ہے اللہ تعالیٰ کہ تم عفو سے کام لو اور اس طرح رہو گویا بہت سے بدیاں تم دیکھ ہی نہیں رہے۔وَتَصْفَحُوا صفح اس سے اگلا مقام ہے۔صفح اس طرح اڑا دینے کا نام ہے ایک چیز کو کہ کوئی نشان بھی اس کا باقی نہ رہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَتَصْفَحُوْا، صفح سے بھی کام لو اور اس میں ایک خوش خبری بھی دی گئی ہے کہ عفو کے نتیجہ میں صفح پیدا ہو جاتی ہے۔اگر عفو کا تجربہ کریں آپ، بار بار عفو سے کام لیں تو آپ دیکھیں گے کہ بسا اوقات عفوجو ہے بدیوں کو اڑا لے جاتا ہے اور نشان ان کے مٹا دیتا ہے۔تو فرمایا وَاِنْ تَعْفُوا وَ تَصْفَحُوا اگر تم عفو سے کام لو وَتَصْفَحُوا اور اس کے نتیجہ میں تمہیں۔طاقت بھی نصیب ہو جائے کہ یہ خرابیاں گھر کی دور ہونی شروع ہو جائیں تو بہت بہتر ہے وَتَغْفِرُ وا لیکن اگر بدیاں کچھ باقی رہ جاتی ہیں اور سزا کو دل چاہتا ہے تو پھر بھی ہم تمہیں کہتے ہیں کہ مغفرت سے کام لوحتی المقدور۔کیوں؟ اس لئے کہ فَاِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ کہ اللہ صرف عفو کرنے والا نہیں بلکہ بے حد مغفرت کرنے والا ہے اور بہت ہی رحم کرنے والا ہے۔