خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 247 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 247

خطبات طاہر جلد ۳ 247 خطبه جمعه الارمئی ۱۹۸۴ء اپنے رب کے حضور حاضر ہوں گے اس لئے اے خدا! جب ہم نے تجھے رب تسلیم کر لیا ہے تو ہمارے ان دعووں کوسچا کر دکھا! أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا ہمیں صبر کی تو فیق عطا فرما او تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ اور یہ ظالم چاہتے ہیں کہ ہم غیر مسلم ہو کر مریں لیکن خدا کی قسم ہم مسلم ہو کر مریں گے اگر تو ہمیں توفیق بخشے گا۔یہی پیغام ہے آج ہر احمدی کے لئے ایک احمدی بھی غیر مسلم کے طور پر نہیں مرے گا ہر احمدی اگر جان دے گا تو مسلمان کے طور پر جان دے گا اور اللہ تعالیٰ سے صبر مانگتا ہوا جان دے گا۔پھر خدا فرماتا ہے کہ یہ کچھ ظلم ہو بھی جائیں گے اور ہو سکتا ہے تم دیکھو کچھ دیر کے لئے مہلت مل رہی ہو لیکن اس مہلت سے تم نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ یہ ہماری تقدیر کا حصہ ہے ہم کچھ حصہ آزمائش کا ڈالا کرتے ہیں اپنے مومنوں پر اور وہ کیوں؟ اس لئے کہ اس کے بغیر خدا کا وجود ثابت نہیں ہوسکتا۔امر واقعہ یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس میں دہریت اور خدا پر ایمان کی آخری جنگ کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور یہ جنگ ہمیشہ نبوت کے ظہور پر پیدا ہوتی ہے دہریت اور ایمان باللہ یہ دونوں صف آرا ہو جاتے ہیں ایک دوسرے کے مقابل پر۔اس وقت یہ ضروری ہے کہ ان لوگوں کی کمزوری اور بے چارگی کو ظاہر کیا جائے کیونکہ اگر وہ کمزور اور بے چارے اور بے بس نہ ہوں تو ان کی فتح کوئی معجزہ نہیں، ان کی فتح کسی خدا کی ہستی کا کوئی ثبوت نہیں، ایک طرف ظاہری طاقتیں اپنے عروج پر آجائیں اور ساری طاقتوں کے سرچشمے ان کے ہاتھوں میں چلے جائیں اس کے مقابل پر بالکل نہتے اور بے بس جن کے ہاتھ میں نہ اپنا رزق رہے نہ جائے فرار رہے ایسے لوگوں کو جب کچھ دیر کے لئے دکھ دیئے جاتے ہیں تو پھر جو ان کی فتح ہے وہ خدائی کو ثابت کرتی ہے، وہ بتاتی ہے کہ خدا اس کا ئنات کا موجود ہے چنانچہ فرمایاوَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُ و امومن تو صبر اور شکر کے ساتھ گزارے کرتے چلے جائیں گے اور اپنے خدا سے غافل نہیں ہوں گے دکھوں کے نتیجہ میں اور خدا سے دور ہٹنے کی بجائے جیسا کہ پچھلی آیت میں بیان ہوا تھا خدا کے اور بھی قریب جائیں گے لیکن ہو سکتا ہے کافر کسی جھوٹے زعم میں مبتلا ہو جائیں اور جھوٹی خوشی میں مبتلا ہو جائیں اور وہ یہ تعلی کر نے لگیں کہ دیکھو کوئی خدا نہیں تھا ان بندوں کا کوئی خدا نہیں تھا کیونکہ ہم نے ان کو ہر قسم کے عذاب دیئے اور ان کے تمام حقوق چھین لئے ، اس کے باوجود ان کی مددکو کوئی باہر کی طاقت نہیں آئی۔یہ وہم نہ پیدا ہو جائے اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مومنوں کے لئے نہیں کافروں کے لئے کیونکہ مومنوں کا