خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 236
خطبات طاہر جلد ۳ 236 خطبه جمعه ۴ رمئی ۱۹۸۴ء کام ہے کہ آج کل کے زمانہ میں تو مجھے ملاقاتون کی بھی فرصت نہیں ہے اس لئے ہر احمدی کو یہ اختیار ہے کہ اگر وہ کسی پہلو سے بھی قربانی کے کسی میدان میں تر در محسوس کرتا ہے تو وہ مجھے لکھ کر بھیج دے۔میں اسے جماعت سے خارج نہیں کروں گا، میں اسے کمزور احمدی کے طور پر جماعت میں رہنے دوں گا لیکن یہ کھلی چھٹی ہے سب کے لئے صرف انہی کی فہرست بنے گی جو دل کی کمزوری یا حالات کی مجبوری کی وجہ سے دیانت داری سے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہر قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش نہیں کر سکتے اور جو ایسا نہیں کریں گے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اللہ کے انصار میں شمار کئے جائیں گے اور دعائیں کریں میں بھی دعائیں کرتا ہوں۔راتوں کو بھی دعائیں کریں اور دن کو بھی دعائیں کریں ، گریہ وزاری سے اپنی سجدہ گاہوں کو تر رکھیں اللہ کی رحمت سے قدموں کو بھگوتے رہیں اور یقین رکھیں کہ کم قربانیاں لے کر اللہ آپ کو زائد کرے گا کیونکہ حضرت محمد ﷺ کا سایہ ہے جو ہر سایہ سے بڑا اور افضل ہے اور زیادہ ٹھنڈا اور زیادہ رحمت ہے اس لئے ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے دلوں میں کوئی شک اور کوئی غیر یقینی حالت پیدا نہیں ہونے دیتی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہو ہمیں صحیح فیصلے کی توفیق بخشے اور بہت جلد اپنے وعدوں کو پورا ہوتے دکھائے اور ہماری آنکھوں اور ہمارے دلوں کو ٹھنڈا کرے۔پاکستان کے احمدیوں کی حالت نا قابل برداشت ہے۔اس قدر دکھ کی حالت ہے کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔بڑے دکھ انہوں نے دیکھے ہیں، بڑی بڑی قربانیاں دیں، باپوں کے سامنے بیٹے ذبح ہوئے اور اس میں کوئی فرضی بات نہیں ہے۔بیٹوں کے سامنے باپوں کو ذبح کیا گیا،گھر لٹ گئے ، ساری عمر کی جائدادیں لٹ گئیں لیکن یہ دکھ ان کے چہرے کی مسکراہٹیں نہیں چھین سکے تھے لیکن خدا کی قسم آج ان کے چہرے کی مسکراہٹ چھینی گئی کیونکہ ان کو خدا تعالیٰ کا نام بلند کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔آج وہ اس طرح تڑپ رہے ہیں جس طرح بکرے ذبح کیا جاتے ہیں، جس طرح قربانیاں ذبح کی جاتی ہیں۔اتنا دکھ اتنا گہرا دکھ کہ وہ انتظار میں ہیں کی کب میں ان کو زندگیاں پیش کرنے کا حکم دوں اور وہ اس ابتلا سے نکل جائیں۔اس حالت میں وہ آپ کی دعاؤں کے شدید محتاج ہیں۔کچھ ان کے لئے تڑپیں کچھ ؟ خدا کی قسم اصل میدان جس میں ہم نے جیتنا ہے وہ دعاؤں ہی کا میدان ہے۔دعاؤں کے مقابل پر دنیا کی کوئی طاقت نہیں جیتا کرتی۔خدا کے فضل حیرت انگیز