خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 211 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 211

خطبات طاہر جلد۳ 211 خطبه جمعه ۱۳ر اپریل ۱۹۸۴ء مصطفی ﷺ ! کہ تمہارا صبر قبول ہو گیا ہے درگاہ الہی میں اور جو صلوٰۃ کا جواب تھا وہ اس طرح دے دیا۔أُولَيكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ اے بندو! ایک وقت وہ تھا کہ تم صلوۃ بھیج رہے تھے اپنے خدا کے حضور اب خدا کی صلوۃ تم پر نازل ہو رہی ہیں۔وہ ساری عبادتیں تم پر خدا تعالیٰ سے بے انتہا بڑھ کر لوٹ رہی ہیں۔یہ ہیں خوش خبریاں جن کا اس آیت میں ذکر ہے اور بعض لوگ غلطی سے سمجھتے ہیں کہ ڈرایا جارہا ہے۔اس میں ڈرانے کی کون سی بات ہے اس میں تو خوش خبریوں، کامیابیوں اور عظیم کامیابیوں کی بشارتیں دی گئی ہیں۔پس جماعت احمد یہ بھی انہی الہی جماعتوں میں سے ہے جن کے اوپر بلا قصور ظلم کئے جاتے ہیں۔باوجود اس کے کہ تمام دنیا کے ہم خیر خواہ ہیں اس خیر خواہی کے نتیجے میں ظلم وستم کا سلوک کیا جاتا ہے ہمارے ساتھ۔ہم دعائیں دے رہے ہوتے ہیں مخالف گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، ہم سچائی سے کام لے رہے ہوتے ہیں وہ مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بولتے چلے جاتے ہیں اور یہاں تک حالت ہو چکی ہے کہ اگر ہم جھوٹ کے جواب میں یہ لکھیں کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا کے واسطے قوم پر ظلم نہ کرو تو کہتے ہیں اچھا! تم ہمیں اشتعال دلاتے ہو تم ہمارے جھوٹ کو جھوٹ کہہ رہے ہو۔اس سے بڑا ظلم کیسے ہوسکتا ہے؟ تمہیں جرات کہ ہم جھوٹے الزام لگا ئیں اور تم انکار کر دو کہ یہ الزام درست نہیں۔اس سے بڑھ کر حالت ہو سکتی کسی قوم کی ! اور کھلم کھلا جماعت احمدیہ کے خلاف اشتعال انگیزی کی تعلیم دی جارہی ہے سیارے ملک میں ہر گھر لوٹنے کی تعلیم دی جارہی ہے ، مال لوٹنے کی تعلیم دی جارہی ہے قتل و غارت کی تعلیم دی جارہی ہے اور ان سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ کہ خدا کے گھر لوٹنے کی تعلیم دی جارہی ہے اور ان کو برباد کرنے کی تعلیم دی جارہی ہے ، ان کو منہدم کر دو۔اس کے نتیجہ میں بعض نادان بیچارے جن کو خود بھی علم نہیں ہوتا وہ ایسی حرکتیں کر بیٹھتے ہیں اور جگہ جگہ سے بِشَيْ مِن الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْاَمْوَالِ وَالْأَنْفُس کی اطلاعیں آ رہی ہیں۔ابھی پچھلے دنوں کچھ عرصہ پہلے سندھ میں ہمارے ایک بہت ہی ہر دلعزیز استاد جوسارے علاقہ میں بڑے ہی محبوب تھے۔عبد الحکیم ابڑو وہ نہایت ہی ظالمانہ طور پر شہید کئے گئے تھے اور پرسوں یہ اطلاع آئی ہے کہ محراب پور کے پریذیڈنٹ چوہدری عبدالحمید صاحب کو بھی نہایت ظالمانہ طریق پر شہید کر دیا گیا ہے اور وہ ایک ایسے معصوم انسان، ایسے نیک دل اور بھلائی کرنے والے تھے کہ قاتل