خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 185
خطبات طاہر جلد ۳ 185 خطبه جمعه ۳۰ / مارچ ۱۹۸۴ء بنانے کی توفیق بخشے اور غور و فکر میں کوئی بھی نفسانیت کا پہلو نہ ہو۔ہر مشورہ رضائے باری تعالیٰ کی خاطر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق بخشے کہ وہی مشورے قبول کروں جو خالصتہ اللہ کی رضا کے مطابق ہوں اور اگر کہیں کوئی غلطی ہوگئی ہے تو ایسے مشوروں کو خدا تعالیٰ مجھے قبول کرنے کی توفیق نہ بخشے اور پھر ان میں برکت دے پھر سارا سال پڑا ہوگا ان کا موں کو کرنے کا ان مشوروں پر عمل کرنے کا۔تو بہت دعاؤں کی ضرورت ہے ان دعاؤں کے ذریعہ سارار بوہ ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔باقی آئندہ کے لئے بھی کوشش اور دعا کریں کہ ایک سکیم ہے ”ناصر بال بنانے کی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کی یاد میں ایک ایسا ہال تعمیر کیا جائے جیسا کہ آپ کی خواہش تھی جس میں کم از کم ایک لاکھ آدمی تو بیٹھ سکے۔تو ہو سکتا ہے کہ اس وقت تک ربوہ کی آبادی تیزی سے پھیل کر بڑی ہو جائے یا باہر کے لوگ جب یہ معلوم کریں کہ زائروں کے لئے جگہ مل گئی ہے تو وہ زیادہ آنا شروع ہو جائیں تو اس صورت میں پھر انشاء اللہ مشاورت بھی ایک جلسہ سالانہ بن جائے گی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں شامل ہونے کی توفیق مل جائے گی۔